ہر دو سرا شخص گرمی میں آنے والے رمضان سے کچھ گھبراتا
نظر آرہا ہے حالانکہ من حیثیت المسلمان ہمیں خوش ہونا چاہئے کہ ہمیں گرمی
کے دن کے بڑے روزے کا بڑا اجر ملے گا تو پھر کیوں نہ ہم بھی گرمی کے اس
رمضان سے بھرپور فائدہ اُٹھائیں ۔آئیے ہم آپ کو اس گرم موسم کو ٹھنڈے طریقے
سے گزارنے کے حوالے سے ایک ایسے مشروب کے بارے میں بتاتے ہیں جو گرمی کا
دشمن ہونے کےساتھ صحت کا دوست بھی ہے۔ جی ہاں ہم بات کررہے ہیں بادام کے
شربت کی ۔
خالص دیسی اجزاءسے تیار ہو نے والا بادام کا شربت گرمیوں پیاس بجھا نے میں
مدد دیتا ہے ہے اور اسکے بہت سارے طبی فا ئد ے بھی ہیں۔ بادام کے شربت میں
بادام ‘خشخاش ‘ سفید زیرہ ‘االائچی اورکالی مر چ استعمال کی جاتی ہے اس
حوالے سے حکماءکا کہنا ہے اس میں موجود تمام اجزاءصحت کیلئے انتہائی ضروری
ہیں ‘مثال کے طور پر بادام جسم کی تما م تر قوتوں کا نگہبان ہے ‘نظر دماغ
اور اعضاب کو توا نا ئی بخشتا ہے خشکی اور قبض کو دور کرتا ہے ۔ اس کے
استعما ل سے جسم خوبصورت اور توانا ہو تا ہے ۔
بادام کے شربت میں خشخاش بھی استعمال کی جاتی ہے جو دما غی کمزوری ‘دبلے پن
اور نیند کی کمی کو دور کرتی ہے ۔بادام کے شربت کے ذائقے میں اضافے اور اسے
خوشبودار بنا نے کیلئے چھوٹی الائچی استعما ل کی جا تی ہے جو طبیعت میں
لطافت پیداکر تی ہے منہ اور پسینے کی بو کو ختم کر تی ہے ‘دل اور معد ے کو
طاقت فراہم کر تی ہے۔ اس میں استعمال ہونے والا سفید زیرہ نظام انہضام کو
منظم کرکے اس کی کارکردگی کو بہتر کر تا ہے ۔ سفید زیرے میںنظر کیلئے بے
مثال وٹا من سی کی بھرپور مقدار پا ئی جا تی ہے ۔ بادام کے شربت میں ڈالی
جانے والی کالی مرچ جراثیم کش ہے اورجلد کو فائد ہ پہنچا تے ہوئے مسام کو
کھولتی ہے ‘معدے کےلئے مفید اور کھانے کو جلد ہضم کر نے میں مد د دیتی ہے۔
اتنے مفید اجزاءسے تیار کیا جانے والا شربت یقینا تیزابی اور ڈبہ بند
مشروبات سے زیادہ بہتر اور مفید ہوگا۔
ماہ رمضان گرمیوں میں آرہاہے تو افطاری کے وقت بادام کے شربت سے زیادہ مفید
کچھ اور نہیں۔ اس شربت کو استعمال کریں اور گرمی کے مضر اثرات اور دن بھر
ہونے والی تھکن سے محفوظ رہیں۔
ایک مٹھی بادام میں تھوڑا ‘تھوڑا خشخاش‘ سفید زیرہ‘ کالی مرچ ‘تین پیالی
پانی ‘ ایک چھوٹی الائچی اور حسب ذائقہ چینی یکجان کرکے پئیں۔
اس شربت کو سحر اور افطاری کے وقت استعمال کریں اس کے بعد سارا دن شدید
گرمی اور دھوپ کا ڈٹ کر مقابلہ کریں۔
|