آپ نے اکثر لائیو شو کے دوران ماہر افراد کو اپنے ناقابلِ
یقین فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے دیکھا ہوگا- یہ افراد ایسا کرنے کے لیے سخت
محنت اور طویل ترین ٹریننگ حاصل کرتے ہیں- تاہم ماہر سے ماہر افراد بھی
کبھی کبھی لائیو شو کے دوران کوئی ایسی غلطی کر جاتے ہیں جو ان کے لیے
شرمندگی کا باعث بن جاتی ہے-
کراٹے فیل
سری لنکا میں ایک لائیو شو کے دوران ایک کراٹے ماسٹر کو اپنی پرفارمنس کا
مظاہرہ کرتے بے انتہا شرمندگی کا سامنا کرنا پڑتا ہے- پہلے انہوں نے کہنی
کی مدد سے اینٹوں کا ایک سیٹ توڑنے کی کوشش کی جس میں انہیں ناکامی کا
سامنا کرنا پڑا اور صرف ایک اینٹ ٹوٹی- اس کے بعد دو افراد نے ان کے بازوؤں
پر بورڈز کو توڑا ان میں سے بھی ایک بورڈ نہیں ٹوٹا- آخر میں کراٹے ماسٹر
نے ایک بورڈ سر سے توڑنے کی کوشش کی لیکن یہ بھی نہیں ٹوٹا اور کراٹے ماسٹر
اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکے اور تختوں سے نیچے جاگرے- البتہ انہیں کسی
قسم کی کوئی چوٹ نہ آئی- |
|
بطخ
آپ نے اکثر ایسا جادو دیکھا ہوگا جس میں جادوگر ایک خرگوش کو ڈبے میں بند
کرتے ہیں اور جب ڈبہ کھولتے ہیں تو خرگوش غائب ہوتا ہے- اور پھر اسی خرگوش
کو دوسرے ڈبے میں دکھایا جاتا ہے- تاہم ایک جادوگر نے لائیو شو میں اپنا
جادو دکھانے کے لیے اس مقصد کے لیے بطخ کو استعمال کیا اور اس نے بطخ کو
توپ میں رکھ کر اڑا دیا- تاہم جب وہ دوسرے پنجرے میں بطخ دکھانے جارہا تھا
تو توپ سے بطخ واپس نکل آئی جس پر جادوگر کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا
کیونکہ وہ ناکام ہوچکا تھا-
|
|
بوتل میں موبائل
ایک لائیو شو میں ایک مشہور جادوگر نے حاضرین میں سے ایک نوجوان کا موبائل
بوتل میں ڈالنے کا مظاہرہ کیا- انہوں نے موبائل بوتل میں داخل کر کے قریب
موجود لڑکی کو موبائل پر کال کرنے کے لیے کہا تو کال نہیں لگی- جس پر انہوں
نے حاضرین کو کال کرنے کے لیے کہا مگر کال تب بھی نہ لگی- دراصل موبائل پر
کال گئی تو لیکن بوتل میں کوئی دوسرا ہی فون تھا- آخر جادوگر کو ہار ماننا
پڑی-
|
|
زنجیروں سمیت پانی میں
اس جادو میں ماہر جادوگر کو زنجیروں سے باندھ کر پانی کی ٹنکی میں ڈالا
جاتا ہے- اور جادوگر یہ زنجیریں کھول کر پانی سے باہر آجاتا ہے- ایسے ہی
ایک جادو کا مظاہرہ ایک خاتون جادوگر نے دکھانے کی کوشش کی- تاہم انہوں نے
زنجیریں تو کھول لیں مگر واٹر ٹینک نہ کھول سکیں- ایسے میں ایک شخص نے فوراً
آگے بڑھ کر ٹینک کھولا اور خاتون کی جان بچائی-
|
|