آپ نے کئی دفعہ سنا ہوگا کہ دنیا میں بڑے بڑے اسمگلر
موجود ہیں جو کہ چیزوں کو ایک ملک سے دوسرے ملک غیر قانونی طور پر لیکر
جاتے ہیں۔ کسٹم سے بچنے کے لیے اسمگلرز چیزوں کو چھپانے کے لیے نئے
نئےطریقے تلاش کرتے رہتے ہیں ۔ لیکن آج ہم پکڑے جانے والے چند بےوقوف
اسمگلرز کی بات کریں گے ۔
سونا
اسمگلرز ایسے ایسے طریقے تلاش کرتے ہیں کہ وہ کسٹم آفسر کو بھی چکما دینے
میں کامیاب ہوجاتے ہیں ۔ جیسے گولڈ اسمگلر یہ تو ہر جگہ دیکھنے کو ملتے ہیں۔
لیکن اس شخص نے نیا طریقہ تلاش کرلیا اور اس نے اپنی شرٹ کے کف میں گولڈ کے
چھوٹے چھوٹے ٹکرے ڈال دئیے تاکہ کوئی اسے نہ پکڑ سکے ۔ لیکن اسے بنگلہ دیش
کے ایک ائیرپورٹ پر پکڑ لیا گیا ساتھ ہی اس کے ایک اور ساتھی کو بھی پکڑا
جس نے گولڈ کے ٹکرے اپنی شرٹ کے کالر میں چھپائے ہوئے تھے۔ ان دونوں سے کل
ڈھائی کلو سونا برآمد ہوا ۔ ان کی یہ چالاکی کسی کام نہ آئی اور انہیں جیل
ہوگئی ۔ |
|
آئی فون
ضرورت سے زیادہ اور کسٹم سے چھپ کر لوگ موبائل ایک سے دوسرے ملک فروخت کے
لیے لے کر جاتے رہتے ہیں ۔ لیکن ایک شخص نے تو حد ہی کردی ۔ چین کے بارڈر
پر ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ۔ جب دیکھا گیا تو اس کے پاس 94 آئی فونز تھے
۔ ان میں آئی فون 6 اور 6 پلس تھے جو اس وقت کے نئے موبائل تھے ۔ اس نے یہ
سارے موبائل اپنے جسم پر چپکائے ہوئے تھے ۔ جب اسے میٹل ڈیٹیکٹر سے گزارا
گیا تو پتہ چلا کہ اس کے جسم میں کچھ لگا ہوا ہے۔ کسٹم افسروں نے جب دیکھا
تو وہ حیران رہ گئے کیونکہ اس کا پورا جسم آئی فون سے بھرا ہوا تھا ۔ ان
میں سے زیادہ تر فون چوری کے تھے ۔ اس نے اسمگلنگ کا طریقہ تلاش تو کیا
لیکن فائدہ نہ ہو اور یہ پکڑا گیا۔
|
|
جانور
دنیا میں کئی ایسے جانور موجود ہیں جو بہت قیمتی ہیں اور ایسے جانوروں کی
مانگ بہت زیادہ ہے ۔اسی وجہ سے اسمگلر انکی اسمگلنگ میں مصروف رہتے ہیں۔
ایک دفعہ کسٹم افسر نے ایک لڑکے کو پکڑا جس نے اپنے پورے جسم میں رینگنے
والے اور دوسرے جاندار باندھے ہوئے تھے ان جانوروں کو موزوں اور چھوٹی
چھوٹی ڈبیوں میں ڈال کر ٹیپ کی مدد سے جسم پر باندھا ہوا تھا ۔ یہ لڑکا ایک
ساتھ 24 جانوروں کو اسمگل کرنے کی کوشش کررہا تھا ۔لیکن افسر نے پکڑ کر
اسکی اس کوشش کو ناکام بنادیا ۔
|
|
غیرقانونی پیسہ
آپ اگر ایسی فیملی کو دیکھیں جن کے تین بچے ہوں تو آپ یہ سوچ بھی نہیں سکتے
کہ یہ اسمگلر ہوسکتے ہیں۔ ان کے پاس کار تھی اور یہ پڑھے لکھے تھے اور شریف
لگ رہے تھے لیکن کسٹم افسر کی آنکھوں میں دھول جھونکنا اتنا بھی آسان نہیں
ہے۔ افسر کو بونٹ پر اسکریچ کے نشانات نظر آئے تو انھوں نے دیکھا تو وہاں
بڑی تعداد میں بلیک منی موجود تھی جو اسمگل کی جارہی تھی۔
|
|
ہتھیار
امریکہ میں موجود بارڈر سے بہت سے اسمگلرز ہتھیار اسمگلنگ کرنے میں لگے
رہتے ہیں اور کسٹم حکام ان کو پکڑنے میں مصروف رہتے ہیں۔ ایک بار پرانے
ماڈل کا ٹرک آیا۔ لیکن محسوس کیا گیا کہ اس کے پیچھے کے کچھ اسکرو غائب تھے
۔ جب اس کے ٹرنک کو کھولا گیا تو اس میں سینکڑوں گولیاں ، میگزین اور بندوق
تھی ۔
|
|