چند غذائیں 30 سال کی عمر کے بعد نہیں کھانی چاہئیں

خوبصورت اور اسمارٹ نظر آنا ہر ایک کی خواہش ہوتی ہےمگر اس کے لیے کچھ قربانیاں بھی دینی پڑتی ہیں۔ یہ تو سنا ہوگا کہ دنیا میں 2 طرح کے لوگ ہوتے ہیں، پہلے وہ لوگ جو صرف جینے کے لیے کھاتے ہیں اور دوسرے وہ ہیں جو صرف جیتے ہی کھانے کے لیے ہیں۔

وہ افراد جو دوسری ٹائپ کے ہیں یعنی صرف جیتے ہی کھانے کے لیے ہیں، اُن کے لیے یہ رستہ تھوڑا مشکل ہو سکتا ہے۔ اکثر لوگ 30 سال کی عمر کے بعد بھی پہلے جیسا ہی کھانا پینا رکھتے ہیں جس سے صحت کو بہت سے مسئلے لا حق ہوتے ہیں اور ان سب کی وجہ سے آپ اپنی آنے والی زندگی سے لطف انداز ہونے کے بجائے بیماریوں میں گھِر جاتے ہیں۔

اگر آپ 30 سال کے بعد بھی بھرپور زندگی گزارنا چاہتے ہیں تو ایک صحت مند طرزِ زندگی کو اپنانا ہوگا اور کھانے پینے کی کچھ عادات بدلنی ہوں گی۔

30 سال کی عمر کے بعد نہ کھانے والی غذائیں:

شکر
ماہرین غذائیت کے مطابق جو افراد صحت مند زندگی کی خواہش رکھتے ہیں انہیں سب سے پہلےشکر چھوڑنی ہوگی ،خواہ وہ مصنوعی ہو یا کسی بھی طرح کی، کیونکہ شکر کو سفید زہر کہا جاتا ہے اس سے ذیابطیس کے ساتھ ساتھ دیگر بیماریوں کا خطرہ بھی لاحق ہو سکتا ہے۔

image


میدہ
میدہ یعنی سفید آٹا بھی صحت کے لیے نقصان دہ ہے، اس سے بنی ہر اشیاء سے پرہیز کرنے کو کہا گیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ کوشش کریں سفید آٹے کے بجائے چکی کے آٹا کا استعمال کیا جائے، یہ کولیسٹرول لیول کو کنٹرول میں رکھتا ہے اوراس سے نظامِ ہاضمہ بھی درُست رہتا ہے۔

image


پروسیسیڈ فوڈ Processed Food
گھر کا بنا ہوا تازہ کھانا کھائیں، بازار سے ملنے والا ٹن اور ڈبے کا کھانا یعنی پروسیسڈ فوڈ سے پرہیز کریں۔

image


نمک
بے شک نمک سےہی کھانے میں ذائقہ ہوتا ہے اور اگرنمک کم ہو تو کھانا بدذائقہ لگتا ہے مگر یاد رکھیئے نمک ہمیشہ اعتدال میں استعمال کرنا چاہیے کیوں کہ نمک بلڈ پریشر کی وجہ بنتا ہے۔

image


تیز مصالحے
چاہے آپ تیز مصالحہ کھانے کے عادی ہیں اور پھیکا کھانا آپ کو نہیں بھاتا پھر بھی 30 سال کی عمر کے بعد آپ کو تیز مصالحوں سے پرہیز کرنا ہوگا ورنہ آپ کو بدہضمی اور معدہ کمزور ہو جانے جیسی پریشانیاں لاحق ہو سکتی ہیں۔

image


سویابین
سویا بینز کو یوں تو معجزاتی پھلی بھی تصور کیا جاتا ہے مگر 30سال کی عمر کے بعد اس کے استعمال سے چھاتی کے کینسر کے خلیات متحرک ہو سکتے ہیں اور سویا بین یادداشت کی کمزوری کا سبب بھی بن سکتا ہے۔

image


مرغن غذائیں
گھی ہر عمر میں ہی کم سے کم استعمال کرنے کی تجویز دی جاتی ہے کیوں کہ تیل، گھی اور روغن کھانے انسان کو موٹاپے کی طرف لے جاتے ہیں اور سب بیماریوں کی جڑ موٹاپے کو ہی کہا جاتا ہے۔ مگر جیسے ہی آپ اپنی 30 ویں سالگرہ منائیں تو اس بات کو یقینی بنا لیں کہ اب آپ کو روغن کھانوں سے بھی پرہیز کرنا ہے۔

image


کیفین
ہر عمر کے افراد کے لیے ایک مناسب نیند لینا بے حد ضروری ہے۔ کیفین سے آپ کی نیند میں واضح کمی آتی ہے اور آپ کو نیند کی کمی کی وجہ سے آپ کی بھوک میں اضافہ ہوتا ہے۔

image


بشکریہ: (جنگ نیوز)

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE:

The best part about being a grown-up is having the freedom to do—and eat—whatever you want. But it's time to start fueling your body, the right way now that your thirties are here!