دنیا کے 5 بہادر ترین لوگ اور ان کے حیرت انگیز کارنامے٬ ویڈیوز

آپ نے اپنی زندگی میں بہت سے بہادر لوگوں کو دیکھا ہوگا اور یقیناً آپ خود بھی کسی حد تک بہادر ہوں گے- لیکن آج ہم جن لوگوں کے بارے میں بات کریں گے ان کے کارنامے دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ شاید وہ پیدا ہی بغیر ڈر کے ہوئے ہیں ۔

Killian jornet
یہ 1987 کو اسپین میں پیدا ہوئے تھے ۔ یہ ایک پروفیشنل اسکائی رننر ہیں ۔ یہ رننگ میں اتنے ماہر ہیں کہ 6 دفعہ طویل فاصلے کی چیمپلین شپ جیت چکے ہیں۔ لیکن صرف اتنا ہی نہیں یہ دنیا کے بہادر لوگوں میں سے ایک ہیں۔ یہ تربیت کے لیے خطرناک پہاڑوں پر دوڑنے ہیں ۔ یہ جن پہاڑوں پر دوڑتے ہیں اگر کوئی شخص ان پر کھڑا بھی ہوگا تو وہ کانپنے لگے گا ۔ 2012 میں انکو دنیا کا بہترین رنر قرار دیا گیا۔ 2014 میں نیشنل جغرافی چینل نے انھیں دنیا کا سب سے Extreme advancturer قرار دیا ۔ جبکہ کیلین کو گھر سے زیادہ پہاڑوں پر رہنا پسند ہے۔


Luke aikins
یہ1973 کو امریکہ میں پیدا ہوئے تھے ۔ یہ ایک پائلٹ ، اسٹنٹ مین اور ایک فوٹو گرافر بھی ہیں۔ جیسا کہ آپ سب جانتے ہیں کہ کسی بلڈنگ یا جہاز سے پیرا شوٹ پہن کر چھلانگ لگانا کوئی آسان بات نہیں ہے ۔ اور یہ بہت ہی خوفناک تجربہ ہوتا ہے۔ لیکن کیا آپ نے کبھی ایسے شخص کے بارے میں سنا ہے جو بغیر کسی پیرا شوٹ اور ونگ سوٹ کو پہنے ہزار فٹ کی اونچائی پر جاکر چھلانگ لگا دے ۔ لیکن یہ دنیا کے پہلے انسان ہیں جنہوں نے کلفورنیا میں موجود ایک ویلی میں 25 ہزار فٹ کی اونچائی پر سے بغیر کسی پیرا شوٹ کے جہاز سے چھلانگ لگائی۔ جس کے بعد یہ ڈھائی منٹ بعد باحفاظت ایک جال میں لینڈ ہوگئے۔ آپ کو جان کر حیرانی ہوگی کہ یہ شخص اب تک 18000 سے زائد دفعہ ایسے ہی کود چکا ہے ۔ اس وجہ سے اس کو دنیا کا سب سے بہادر شخص کہا جائے تو غلط نہ ہوگا۔۔


Brian mosbaugh
ہم میں سے زیادہ تر لوگوں کو اونچائی سے ڈر لگتا ہے ۔لیکن برائین ان لوگوں میں سے ہیں جن کو دنیا کی کسی اونچی چیز سے ڈر نہیں لگتا۔ آپ نے آج تک بہت سے خطرناک کھیل دیکھیں ہوں گے انہیں میں سے ایک slacklining ہے۔ یہ ایک ایسا کھیل ہے جس میں رسی کو دو اونچی جگہوں پر باندھ کر کھلاڑی ان کے اوپر چلتا ہے ۔ برائین نے یہ کھیل ایک شوق کے طور پر شروع کیا تھا- انھوں نے ایسی ایسی اونچی اور خوفناک جگہوں پر یہ کارنامہ سرانجام دیا ہے کہ لوگ حیران ہوجاتے ہیں یہ واقعی میں بہت بہادر ہیں ۔


Alexander polli
یہ 1985 میں ناروے میں پیدا ہوئے تھے ۔ یہ فرینچ فلم ایکٹر اور بیس جمپر ہیں۔ یہ دنیا کہ سب سے بہترین بیس جمپر ہیں۔ یہ ایک پرندے کی طرح ہوا میں ونگ سوٹ پہن کر ہوا میں اڑنا پسند کرتے- BASE jumping ایک ایسا کھیل ہے جس میں کھلاڑی اونچے پہاڑوں ، بلڈنگ وغیرہ سے ونگ سوٹ پہن کر چھلانگ لگاتے ہیں۔


Skydiving in car
آپ نے اس کا نام تو سنا ہوگا یہ دنیا کہ مزیدار کھیلوں میں سے ایک ہے ۔ اس میں پیرا شوٹ پہن کر کسی اونچی بلڈنگ یا جہاز سے چھلانگ لگائی جاتی ہے ۔ لیکن کیا آپ نے کسی گاڑی کو ہوا میں اڑتے ہوئے دیکھا ہے ۔ اگر آپ کو آسمان میں ایک گاڑی ہوا میں اڑتی ہوئی نظر آئے تو آپ ہرگز یہ نہ سمجھیں کہ یہ کوئی جادو ہے ۔ یہ کھیل حال میں ہی شروع ہوا ہے اس کھیل کا مقصد ایک گاڑی میں اڑنا ہے اور ایسا کرنا ہر کسی کے بس کی بات نہیں ہے اور یہ کوئی عام انسان نہیں کرسکتا ۔ اس کھیل میں سب سے پہلے گاڑی کو لوڈ کر کے جہاز کے ذریعے صحرا کے اوپر لیکر جاتے ہیں اور گاڑی کو جہاز سے چلا کر چھلانگ لگا دیتے ہیں- اس کے بعد یہ لوگ گاڑی میں کچھ دیر اڑ کر پیرا شوٹ کے ذریعے لینڈ کرجاتے ہیں لیکن گاڑی گر کر تباہ ہوجاتی ہے-

YOU MAY ALSO LIKE: