ملک بھر کے صارفین اپنے بینک اکاؤنٹس کو بلاک ہونے سے
بچانے کے لیے مقررہ تاریخ 31 مئی سے قبل بائیومیٹرک تصدیق کروا لیں۔
|
|
سماﺀ کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان اکاؤنٹس کو معطل کرنے کے حوالے سے
تمام بینکوں کو آگاہ کر چکا ہے۔
ملک کے تمام بینک صارفین کو بذریعہ ایس ایم ایس اور ایم میل اکاؤنٹس کی
بائیومیٹرک تصدیق سے متعلق مطلع کر چکے ہیں۔
|
|
طریقہ کار:
بینک اکاؤنٹس کی بائیومیٹرک تصدیق کروانے کا طریقہ انتہائی آسان ہے۔
صارفین اپنے متعلقہ بینک کے اے ٹی ایم جا کر اکاؤنٹس کی تصدیق کروا سکتے
ہیں۔
اے ٹی ایم مشین میں پہلے داخلے ’’اینٹر‘‘ کا بٹن دبا کر 13 ہندسوں پر مشتمل
اپنے شناختی کارڈ نمبر ڈالیں، جس کے بعد مشین انگوٹھے کے ’’فنگر پرنٹ‘‘
مانگے گی اور اکاؤنٹس کی تصدیق ہو جائے گی۔
|