رمضان المبارک کا مہینہ مسلمانوں کے معمول بدل دیتا ہے
اپنے ساتھ رونقیں اور برکتیں لے آتا ہے ۔ گھر گھر میں افطار پارٹی کا سلسلہ
شروع ہوجاتا ہے۔ جہاں رشتہ داروں اور دوست احباب وغیرہ کے ہمراہ افطاری کا
مزہ دوبالا ہوجاتا ہے۔ لیکن اپنے دسترخوان کو وسیع تر بنانے کے لیے آپ نئے
نئے کھانوں کی ترکیب تلاش کرتے ہیں۔ آج ہم آپ کو ایسی ہی کچھ مزیدار افظار
میں موجود کھانوں کے آئیڈئیے دیں گے جس سے آپ کا دسترخوان اس قدر وسیع ہو
جائے گا کہ آئے ہوئے مہمانوں کو آپ کی افطار پارٹی ہمیشہ یاد رہے گی۔ یہاں
ان کھانوں کو تیار کرنے تراکیب بھی پیش کر رہے ہیں-
|
آغاز
کھجور سے روزہ کھولنا سنت ہے۔ ویسے تو اس کا ذائقہ قدرتی ہی مزیدار ہوتا ہے
لیکن اگر آپ اس کے ساتھ کچھ میوے بھی شامل کردیں تو یہ مزید دلچسپ اور صحت
بخش ہوجائے گا۔ |
|
ملک شیک
ابھی آم کا موسم ہے اگر آپ دودھ اور برف کے ساتھ اس کا مزیدار شیک بناکر
مہمانوں کو پیش کریں گے تو یقیناً یہ انھیں پسند آئے گا اور یہ ہے بھی
غذائیت سے بھرپور ۔ اس کے علاوہ آپ کجھور کا شیک بھی بناسکتے ہیں یا پھر
کیلے کا-
|
|
Click Here
for Recipe |
رشین سلاد
غذائیت اور ذائقے کے ساتھ یہ صحت مند اجزاء کا ایک بہترین مجموعہ ہے۔ یہ آپ
کے مہمانوں کو ترو تازہ کردے گا اور یہ ان کی صحت کے لیے بھی مفید ہوگا ۔
جس کی وجہ سے یہ انھیں ضرور پسند آئے گا-
|
|
Click Here
for Recipe |
فلو فنگرز
Filo Fingers کرسپی اور چٹ پٹا ہوتا ہے اور افطاری تو چٹ پٹے کھانوں کے
بغیر ادھوری ہوتی ہے ۔ اس لیے افطار پارٹی کے دسترخوان میں یہ ڈش شامل نہ
کی جائے یہ تو ممکن ہی نہیں- Filo Finger بنائیں اور اپنے رشتہ داروں اور
دوستوں سے داد وصول کریں۔
|
|
Click Here
for Recipe |
آلو اور چاول کے کباب
کھانے کے شوقین افراد کو تو نئے نئے کھانوں کی تلاش ہی رہتی ہے۔ آلو اور
چاول سے تیار کردہ اس ڈش جسے Potato and Rice Kibbeh کہا جاتا ہے کا ذائقہ
واقعی میں کمال کا ہوتا ہے اور کھانے والا کھاتا ہی رہ جاتا ہے- تو اپنی
افطار پارٹی کے دسترخوان میں اسے ضرور شامل کریں ۔
|
|
Click
Here for Recipe |
چکن نگٹس
گرما گرم چکن نگٹس تو سب کے ہی پسندیدہ ہوتے ہیں خاص کر بچوں کو تو نگٹس کو
اپنی افطار کا حصہ ضرور بنائیں کیونکہ اس کو بنانا نہایت آسان ہے اور اس کو
بنانے میں کم وقت لگتا ہے ۔
|
|
Click Here
for Recipe |
بہترین مصالحہ دار چنا چاٹ
چنا چاٹ کے بغیر تو کسی کی بھی افطاری مکمل نہیں ہوتی تو اس کو اپنی افطاری
کا حصہ ضرور بنائیں تاکہ آپ کا دسترخوان مکمل ہوجائے اور آپ کے مہمان
افطاری کرنے کے بعد اس افطاری کو بھول نہ پائیں اور ہمیشہ یاد رکھیں ۔
|
|
Click Here
for Recipe |