فورس کمانڈر گلگت بلتستان کی طرف سے گلگت بلتستان کے قلم
قبیلہ، صحافی ولکھاری اور ادبا ٕ و شعرا ٕ ، سماجی ورکرزکیساتھ اساتذہ و
پروفیسروں اور انتظامی عہدہ داروں کو افطار پارٹی پر ہیڈ کوارٹر میں مدعو
کیا گیا۔بہت اچھی محفل سجاٸی گٸی۔
کاش!
کہ گلگت بلتستان کی مدارس و جامعات میں بہت ہی کم معاوضے پر سال بھر قال
اللہ وقال الرسول ﷺ کا درس دینے اور دینی موضوعات پر کام کرنے والے
بیچارےمدرسین عظام اور علما ٕ کرام کو بھی مدعو کیا جاتا۔اور انہیں بھی
اپنا ہونے کا احساس دلایا جاتا۔۔۔۔۔
یاد رکھیں! یہ علما ٕ و خطبا ٕ اور یہ مدارس وجامعات بھی أپ کے ہیں۔۔یہ لوگ
بھی ہر نماز اور ہر جمعہ میں ملک وملت کیساتھ أپکی سلامتی کے لیے دعاٸیں
کرتے۔۔۔۔
صاحب ! کھبی انہیں بھی گلے لگانے کی تقریب منعقد کیجے۔۔۔۔دیکھ لینا یہ لوگ
کتنے مخلص اور پکے محب وطن ہیں۔ معلوم نہیں ان مدارس وجامعات اور مدرسین
عظام ، طالبان علوم نبوت اور علما ٕ کرام کو ہمارے سرکاری و غیر سرکاری
ادارے کب قبولیت سے نوازیں گے۔۔؟ تو
احباب کیا کہتے ہیں۔؟
|