انجینئیرز کے 5 حیرت انگیز کمالات جو دنیا بدل سکتے ہیں، ویڈیوز

گزرتے وقت کے ساتھ ساتھ انسان تیزی سے ترقی کرتا جارہا ہے ۔ ترقی کی اس رفتار نے بہت سے انسانی مسائل کو بھی جنم دیا ہے۔ جس کے باعث موجودہ دور کے انجینئیرز مسلسل ان مسائل پر قابو پانے کی ہر ممکنہ کوششوں میں مصروف ہیں تاکہ آنے والے دور میں ہمارے لیے آسانی پیدا ہو۔ آج ہم ایسے ہی کچھ نئے آنے والے پروجیکٹز کا جائزہ لیں گے۔

Speed reducers
آج کے اس جدید دور میں جہاں گاڑیوں کی تعداد بڑھتی جارہی ہیں وہی ٹریفک کے مسائل بھی بڑھتے جارہے ہیں ۔ انھیں مسائل میں قابل ذکر چیز تیز ڈرائیونگ پر قابو پانا ہے۔ ہر ملک میں تیز ڈرائیونگ سے نمٹنے کے اپنے قوانین ہوتے ہیں۔ کچھ ایسے طریقے جو تیز ڈرائیونگ کو روکنے کے لیے استعمال کیے جارہے ہیں ان میں زیادہ پیسے بھی خرچ نہیں ہوتے اور فائدہ بھی ہورہا ہے ان میں 3D تصویریں شامل ہیں جس میں ٹوٹی ہوئی سڑک اور بال سے کھیلتی ہوئی بچی شامل ہیں- اس کے ذریعے سامنے سے آنے والی ٹریفک کو یہ حقیقی لگتا ہے اور وہ اپنی رفتار کم کردیتے ہیں۔


Money for garbage
کیا آپ کو کبھی کوڑے کے بدلے پیسے ملے ہیں ۔ سننے میں عجیب اور مذاق لگ رہا ہوگا ۔ جب ہم کہیں باہر ہوتے ہیں تو ڈرنک وغیرہ خریدتے ہیں اور اسکی بوتل وہی سڑک پر پھینک دیتے ہیں۔ مگر جین میں ایسا نہیں ہے۔ چین کی گورنمنٹ نے سڑکوں میں ایسی مشینیں نصب کی ہیں جہاں آپ ان بوتلوں کو ڈال کر پیسے حاصل کرسکتے ہیں۔ اس طریقے کے ذریعے بےشک کم پیسے ملتے ہوں لیکن اس بات کا شعور لوگوں کو مل رہا ہے کہ آلودگی کو نہ پھیلایا جائے ۔


Virtual shopping
آج کے جدید دور میں ہر انسان کے پاس وقت کی قلت ہے۔ گھر کی چیزیں اور ضرورت کی اشیا خریدنے جائے تو گھنٹوں لگ جاتے ہیں لیکن دبئی کی ایک کمپنی نے اس کا بھی حل تلاش کرلیا ہے جو آنے والے چند سالوں میں شاید ہمیں ہر جگہ نظر آئے گا۔ اس کمپنی نے Virtual shopping mall بنایا ہے ۔ جہاں آپ ڈیجیٹل اسکرین کی مدد سے مختلف مصنوعات خرید سکتے ہیں۔ اس اسکرین میں آپ کو سارا سامان نظر آتا ہے جسے آپ اپنے ڈیبیٹ کارڈ کے ذریعے خرید سکتے ہیں آپ کے سامان خریدنے کے دو گھنٹے بعد ہی سامان آپ کے گھر پہنچا دیا جاتا ہے ۔


Slides
کہا جاتا ہے کہ بڑے عمر کا انسان بھی اپنے اندر ایک بچہ رکھتا ہے لیکن لوگ اس بات کو ظاہر  کرنے سے ڈرتے ہیں اور اس بات کو پیش نظر رکھتے ہوئے یورپ کے چند ممالک کے subways میں سلائیڈ بنائی گئی ہیں جس میں سلائیڈ لیکر ہر عمر کا شخص اپنے بچپن کے دنوں کو تازہ کرسکتا ہے ۔


Cyclists protection
سائیکل کی سواری جہاں کئی ملکوں میں ناپید ہوچکی ہے وہی دوسری جانب اب بھی بہت سے ممالک میں سائیکل سواری کو ماحول اور صحت کے لیے سازگار سمجھا جاتا ہے۔ خصوصاً بنکاک شہر میں ہمیں اسکی بہترین مثال ملتی ہے جہاں آج بھی 50 فیصد لوگ سائیکل چلاتے ہیں اور اپنے آپ کو اور اپنے ماحول کو درست رکھتے ہیں۔ ان سائیکل سواروں کی حفاظت کے لیے یہاں کی گورنمنٹ نے مکمل اقدامات بھی کر رکھیں ہیں اور سائیکل سوار کے لیے علیحدہ جگہ بنائی جاتی ہے جہاں پیدل چلنے والوں کا داخلہ بھی ممنوع ہوتا ہے ۔

image
YOU MAY ALSO LIKE: