شاہد آفریدی اور میڈیا کا کردار

‏‎وہ زمانے میں معزز تھے مسلماں ہو کر
اور ھم خوار ہوئے تارک قرآں ہو کر
تم وضع میں نصاری تو تمدن میں ہنود
یہ مسلماں ہیں جنہیں دیکھ کر شرمائیں یہود
‏‎‎جب آپ سچ پے ہوں تو یاد رکھیے لوگ آپکی راہ میں روڑے اٹکائیں گے۔ اس لیے ضرورت اس امر کی ہے کے حق اور سچ کی بات کی جائے اور ساتھ دیا جائے۔‏‎ان لوگوں کو کون سمجھاٸے پردہ کے بارے میں بات کرتے ہوٸے انتہاٸی احتیاط کی ضرورت ھے .
یہ اللہ کا حکم ھے جو اللہ پاک نے اپنے کلام کے ذریعے دیا پردہ کی مخالفت کہیں کفر تک نہ پہنچا دے
ارشاد باری تعالی ہے کہ
‏‎اے نبیؐ، اپنی بیویوں اور بیٹیوں اور اہل ایمان کی عورتوں سے کہہ دو کہ اپنے اوپر اپنی چادروں کے پلو لٹکا لیا کریں یہ زیادہ مناسب طریقہ ہے تاکہ وہ پہچان لی جائیں اور نہ ستائی جائیں اللہ تعالیٰ غفور و رحیم ہے
ایک جگہ اور ارشاد باری تعالی ہے کہ
‏(سورۃ ابراہیم آیت44)…’’اور لوگوں کو اس دن سے ڈرائو جب ان پر عذاب آئے گا تو ظالم کہیں گے، اے ہمارے رب ہمیں تھوڑی دیر مہلت دے تا کہ تیرا حکم اور تیری دعوت مان لیں اور تیرے رسولوں کی تابع داری میں لگ جائیں ۔کیا تم اس سے پہلے بھی قسمیں نہیں کھا رہے تھے کہ تمہارے لئے زوال نہیں‘‘۔
‏‎دیس لبرلز کے مطابق قوم اس وقت تک ترقی نہیں کرسکتی جب تک کہ خواتین پردہ نہ چھوڑ دیں اور مختصر لباس استعمال کریں۔ وہ کم لباسی کی تحریک چلا رہے ہیں اور آفریدی پردے کو فروغ دے رہا ہے اس بات پر دیسی لبرلز کی پریشانی تو بنتی ہے
‏‎کھلاڑی نئی نسل کے لیے رول ماڈل ہوتے ہیں۔معاشرے کے دوسرے افراد کی طرح لائف سٹائل اور سٹینڈرڈ بدلنے سے بہت سے کھلاڑیوں کی فیملیز الٹرا ماڈرن لباس میں نظر آتی ہیں۔قومی لباس پرشرمندہ ہونا اندرونی احساس کمتری کوظاہر کرتاہے۔ آفریدی جیسی مضبوط،پختہ شخصیت ہر کھلاڑی کی ہونی چاہیۓ۔
عورت کی بے پردگی مرد کی بیغرتی کی علامت ہے
‏‎اب اس ملک میں اسلام کا نام لینا اور اس پر عمل کرنا مشکل سے مشکل ہوتا جا رہا ہے.
میڈیا اس ضمن میں بدترین کردار ادا کر رہا ہے، اسلام کے نام لیوا ہر فرد کو تنگ نظر بنا کر پیش کیا جاتا اور اس کا جینا دو بھر کردیا جاتا ہے
‏‎پاکستان کے قومی چینلز سمیت نیوز چینلز پر بھی اسلام کے بارے وہ لوگ گفتگو کرتے ہیں جو اس فیلڈ کے ہی نہیں ہوتے۔۔ اور یہ نام نہاد اسلامی اسکالر ہمیشہ اسلام اور اسلام پسندوں کے اینٹی گفتگو کرنا پسند۔کرتے ہیں
وہ ‏جیو نیوز ہو یا کوئی اور انکو کو چاہیے کہ شاہد آفریدی نے جو کہا اُس معاملہ میں زرا دیکھنے والوں کو یہ بھی بتا دیں کہ اسلام پردہ کے معاملہ پر کیا احکامات ہیں۔
آفریدی نے جو بات کی وہ اسلام کی بات ہے اور اس سے بہتر کوئی اور بات نہیں ہو سکتی۔
کیونکہ میری نظر میں ‏‎سردست میڈیا بےحیائی کے فروغ کیساتھ نہ صرف پردے کا سب سے زیادہ مذاق اڑاتا ہے بلکہ ستر و حجاب کو طنز تضحیک کا نشانہ بھی بناتا ہے اور اسی میڈیا پر اگر شاہد آفریدی کا اسلام کے پردے کے حوالے سے واضح احکامات پر فرمانبرداری اور عملداری کی خواہش کا اظہار کیا ہے تو وہ قابل تحسین ہے۔

 

Babar Alyas
About the Author: Babar Alyas Read More Articles by Babar Alyas : 875 Articles with 457373 views استاد ہونے کے ناطے میرا مشن ہے کہ دائرہ اسلام کی حدود میں رہتے ہوۓ لکھو اور مقصد اپنی اصلاح ہو,
ایم اے مطالعہ پاکستان کرنے بعد کے درس نظامی کا کورس
.. View More