محبت کا شربت! پی لیجیے گرمی بہت ہے٬ ویڈیو

کیا آپ نے کبھی غور کیا کہ بعض ریستوران اور ڈھابے کھانے کے لیے دوسروں سے زیادہ مشہور کیوں ہوتے ہیں؟ ٹیکنالوجی کے اس دور میں بھی کیا کھانا بنانے کی خفیہ تراکیب موجود ہیں۔ بی بی سی اردو کی اس نئی سیریز میں ہم آپ کو ایسی ہی کچھ دکانوں اور ڈھابوں پر لے چلیں گے تاکہ آپ جان سکیں کہ آخر ان کی پیشکش اتنی مشہور کیوں ہے؟

پرانی دلی ویسے تو اپنے کھانوں کے لیے بےحد مشہور ہے لیکن اب جس ایک چیز کی یہاں دھوم مچی ہے وہ ہے ' شربتِ محبت' ۔ یہ شربت بنانے والوں کا دعویٰ ہے کہ یہ اتنا لذیذ اور سکون آور ہے کہ اسے پی کر آپ کو محبت ہو جائے گی۔ دیکھیے خدیجہ عارف کی ڈیجیٹل ویڈیو

 

Partner Content: BBC

YOU MAY ALSO LIKE: