آپ کو یوٹیوب پر کئی ایسے چینل مل جائیں گے جو کوکنگ کرنے
کے لیے نئے نئے طریقے سکھاتے ہیں ۔ لیکن آج ہم آپ کو دنیا میں موجود کھانا
بنانے کے ایسے عجیب و غریب طریقوں کے بارے میں بتائیں گے جن کے بارے میں آپ
نے شاید پہلے کبھی نہیں سنا ہوگا۔
Cook on engine
اگر آپ کو کسی لمبے سفر پر جاتے ہوئے بھوک لگ جائے اور راستے میں کوئی
ریسٹورینٹ بھی موجود نہ ہو ایسی صورتحال سے نمٹنے کے لیے آپ اس کمال کے
آئیڈیا کو استعمال کرسکتے ہیں ۔آپ کو گھر سے نکلتے وقت یا پھر روڈ سے جانے
کے دوران کھانے کو ریپ کر کے گاڑی کے انجن میں رکھنا ہوگا اور رکھنا ایسے
ہے کہ کھانا گرے نہیں ۔ گاڑی کا انجن کیونکہ چلتے وقت گرم ہوجاتا ہے تو آپ
کا کھانا سفر میں ہی خود بخود پک جائے گا۔ آپ کو شاید یقین نہ آئے لیکن
ایسی کوکنگ دنیا میں کئی لوگ کررہے ہیں اور آپ کو انجن کوکنگ کی ترکیب بھی
انٹرنیٹ پر مل جائے گی۔ یہ واقعی دنیا کا سب سے انوکھا کوکنگ کا طریقہ ہے ۔ |
|
Cooking with sun
آپ میں سے بہت لوگوں کو پتہ ہوگا کہ اگر لیزر کو سورج کی روشنی سے combine
کردیاجائے تو یہ کسی بھی چیز کو آگ لگا سکتی ہے ۔اگر سورج کی روشنی کسی
گلاس سے گزرے تو وہ شعائیں بھی بہت گرم ہوجاتی ہیں ۔ اگر آپ کے گھر میں گیس
نہ آرہی ہو تو آپ گھر کے کسی گلاس کی مدد سے ایسی کوکنگ کرسکتے ہیں ۔ آپ
شاید یقین نہیں کریں گے کہ ایک شخص نے 25 منٹ کے اندر اس طریقے سے گوشت پکا
لیا لیکن اس کے ذائقے کا تو کچھ کہا نہیں جاسکتا لیکن بھوکا رہنے سے تو
بہتر ہے۔
|
|
Fish with rocks
اگر آپ ہوٹل میں کوئی کھانا آرڈر کریں اور اس میں سے پتھر نکل آئے تو آپ کو
غصہ آجائے گا اور ہوٹل والے کی شامت آجائے گی ۔لیکن میکسیکو کے ایک شہر میں
دنیا کا سب سے منفرد مچھلی کا سوپ تیار کیا جاتا ہے ۔ اس کو پتھروں کے اوپر
بنایا جاتا ہے زیادہ تر اس کے لیے کوئی برتن استعمال نہیں کیا جاتا ہے کسی
گہرے برتن میں پہلے پانی ڈالا جاتا ہے اس کے بعد اس میں مچھلیاں، سبز
سبزیاں اور مصالحے شامل کیے جاتے ہیں ۔اس کو پکانے کے لیے گرم تپش تو چاہیے
ہی تو اس کے لیے سائیڈ پر آگ جلاکر چھوٹے چھوٹے پھتروں کو گرم کیا جاتا ہے
جب پتھر گرم ہوجاتے ہیں تو اس لال پتھر کو سوپ میں پھینک دیا جاتا ہے اور
پتھر کی تپش سے سوپ ابلنے لگتا ہے۔ کچھ دیر میں تیار ہوجاتا ہے۔
|
|
Egg on sand
آپ روز ہی گھر میں انڈے فرائی کرتے ہوں گے یہ کام تو کوئی بھی بچہ بھی
کرلیتا ہے ۔ لیکن آپ نے شاید سنا ہوگا کہ کئی عرب ممالک میں حد سے زیادہ
گرمی پڑتی ہے اور وہاں دھوپ میں رکھنے سے ہی انڈہ پک جاتا ہے۔ خاص طور پر
صحرا میں ریت بہت گرم ہوتی ہے۔ دنیا میں کئی قبیلے ایسے بھی موجود ہیں جو
گرم علاقے میں رہتے ہیں اور ریت میں انڈے فرائی کرتے ہیں اور اس کے لیے وہ
کسی برتن کا استعمال نہیں کرتے ہیں۔ سب سے پہلے یہ لوگ بڑے انڈوں کو توڑ کر
ریت کے اوپر ڈال دیتے ہیں۔ اس ریت کو پہلے لکڑی جلاکر گرم کردیا جاتا ہے
تاکہ انڈہ صحیح فرائی ہو ہاف فرائی ہونے کے بعد کک اس کو ریت سے ڈھک دیتا
ہے اور کچھ دیر میں یہ انڈہ تیار ہوجاتا ہے۔ ویسے تو یہ انڈہ آگ میں بنالیں
لیکن اس میں ریت کا ذائقہ نہیں آئے گا۔
|
|
Vegetable in sand
بات کریں سبزی کی تو ریت میں سبزی کیسے بنائی جاسکتی ہیں سوچ کر حیرانی
ہوتی ہے ۔ لیکن کچھ کک ناممکن کو ممکن کرنا جانتے ہیں۔ اس کوکنگ کے طریقے
میں سب سے پہلے سبزیوں کو کاٹ کر مصالحے لگا کر اسٹیل کے برتن میں رکھا
جاتا ہے۔ اس کے بعد اس کو ڈھانپ کر ریت کے اندر دفن کردیا جاتا ہے ۔ ریت سے
مکمل ڈھانپنے کے بعد اس کے اردگرد اور اوپر آگ جل ادی جاتی ہے اس کو پکانے
میں کتنا وقت لگتا ہے اس کا تو معلوم نہیں لیکن اس کے بننے کے بعد لوگ مزے
سے کھاتے ہیں۔
|
|