پاکستان نے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں ایک اور اعزاز
اپنے نام کرلیا۔ نو سالہ لٹل پروفیسر زیدان حامد نے کیمسٹری کے 118 عناصر
کو ترتیب دینے کا لبنان کے علی غدر کا چھ منٹ اور44 سیکنڈ کا ریکارڈ پانچ
منٹ اور 41 سیکنڈ میں توڑ دیا۔
سماﺀ کے مطابق لٹل پروفیسر کے نام سے پہچان بنانے والے کمسن پاکستانی زیدان
نے ملک کا نام روشن کردیا۔ کیمسٹری میں 118 عناصر کا پیریاڈک ٹیبل 5 منٹ 41
سیکنڈ میں ترتیب دے کرنیا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا ۔
|
|
پیریاڈک ٹیبل اس سے پہلے 6 منٹ 44 سیکنڈ میں ترتیب دینے کا اعزاز لبنان کے
علی غدر کے پاس تھا۔ یہ ریکارڈ توڑنے والے9 سالہ زیدان کا نام اب گینیز بل
آف ورلڈ ریکارڈز میں شامل بھی کرلیا گیا۔
زیدان کا کہنا ہے کہ کیمسٹری کا ریکارڈ توڑنا بچوں کا کھیل نہیں لیکن
اساتذہ اور والدین کی مدد نے مشکل کام بہت آسان بنا دیا۔
لٹل پروفیسر کے والد کہتے ہیں کہ زیدان نے جو چاہا،اپنی لگن سے کر بھی
دکھایا۔
پیریاڈک ٹیبل مختصر ترین وقت میں تریب دینے کا ریکارڈ اگست 2018 میں امریکی
کیمیکل انجنئیر پروفیسر ڈاکٹر ولاز نے8 منٹ،36 سیکنڈز میں بنایا۔ جس کو
فروری 2019 میں لبنان کے علی غدر نے توڑا اور اب یہ اعزاز پاکستان کے زیدان
حامد کے پاس ہے۔
|
|