آج کے دور میں پیسہ جس شخص کے پاس سب سے زیادہ ہوتا ہے وہ
ہی سب سے زیادہ غیر محفوظ ہوتا ہے ۔ یہاں تک کہ دنیا کے سب سے امیر ترین
لوگ خود کو اپنے ہی گھر میں بھی محفوظ نہیں سمجھتے ہیں۔ اس لیے وہ اپنی
حفاظت کے لیے اسپیشل گھر ڈیزائن کرواتے ہیں ۔ آج ہم دنیا میں موجود سب سے
محفوظ گھروں کا ذکر کریں گے ۔
Corbi family residence
دنیا کا ہر شخص اپنی فیملی کی حفاطت کو لیکر بہت سنجیدہ ہوتا ہے اور اگر
کوئی امیر ہو تو وہ اور زیادہ احتیاط کرتا ہے۔ لیکن کوربی فیملی اپنے تحفظ
کے حوالے سے بہت زیادہ سنجیدہ ہے ۔ انھوں نے یہ گھر 2001 میں بنوایا تھا۔
اس گھر کی خصوصیات زبردست ہے ۔ یہ گھر ہالی ووڈ ہلز میں موجود ہے ۔شاید آپ
کو پتا ہوگا کہ کیلیفورنیا میں زلزلے آتے رہتے ہیں ۔ تو سب سے پہلے تو اس
گھر کو زلزلے سے محفوظ بنایا گیا ہے ۔ اس کے لیے اس گھر کی بنیاد میں 30 فٹ
تک کنکریٹ ڈالی گئی ہے ۔ اس کی وجہ سے یہ زلزلہ آنے کی صورت میں کریک نہیں
ہوگا ۔ آپکو یقین نہیں آئے گا کہ یہ گھر جوہری اور کیمیکل حملوں کو بھی
برداشت کرسکتا ہے ۔ اس قسم کا سیکیورٹی سے بھرپور گھر آپ کو کہیں اور
دیکھنے کو نہیں ملے گا ۔ اگر کسی وجہ سے امریکہ کے اندر جنگ چھڑ جائے تو اس
گھر میں ایک تہہ خانہ موجود ہے جہاں اس گھر کے افراد 6 ماہ تک رہ سکتے ہیں۔ |
|
Bill gate house
بل گیٹس کو کون نہیں جانتا یہ مائیکروسافٹ کے فاؤنڈر ہیں اور اس وقت دنیا
کے دوسرے امیر ترین شخص ہیں اور اپنی سیکیورٹی کے حوالے سے بہت سنجیدہ ہیں
۔ان کے گھر کی چاروں طرف لینڈ مائین بچھی ہوئی ہیں ۔اس کے علاوہ سی سی ٹی
وی کیمرہ اور ہر طرح کے سینسرز لگے ہوئے ہیں ۔اگر کوئی جانور بھی ان کے گھر
کی طرف آئے گا تو ان کو فوراً خبر ہوجائے گی ۔ان سب کے علاوہ انھوں نے اپنی
پرائیوسی برقرار رکھنے کے لیے گھر کے چاروں طرف بڑے بڑے درخت لگائے ہوئے
ہیں تاکہ ان پر آسمان سے بھی کوئی نظر نہ رکھ سکے ۔ اگر آپ کسی ڈرون یا
ہیلی کاپٹر سے بھی دیکھنا چاہیں گے تو آپ صاف نہیں دیکھ سکیں گے ۔
|
|
White house
وائٹ ہاؤس کے بارے میں تو آپ جانتے ہی ہونگے اس میں امریکہ کے صدر رہتے ہیں
اور یہ دنیا کی سب سے زیادہ محفوظ جگہوں میں سے ایک ہے اور یہ تاریخ کی سب
سے محفوظ بلڈنگ میں سے ایک تصور کی جاتے ہے ۔اس کا بیرونی حصہ آپ کو ویڈٰیو
میں دیکھنے کو مل جائے گا لیکن یہ اندر سے بہت پرائیوٹ ہے۔ اس گھر کے ہر
طرف آپ کو گارڈز ملیں گے۔ اور اس کے اندر کوئی اجازت کے بغیر نہیں جاسکتا
ہے ۔اس گھر کے اندر نہ آپ زمین کے راستے جاسکتے ہیں اور نہ ہی آسمان کے اس
میں ایسا سسٹم لگایا گیا ہے جو کسی بھی فلائی سے منسلک چیز کو سینس کرسکتا
ہے ۔ اس گھر میں ہر وقت آرمی اور پولیس موجود ہوتی ہے ۔
|
|
Fair field estate
یہ ایک بہت بڑا پرائیوٹ ہاؤس ہے ۔ جوکہ نیویارک میں واقع ہے ۔ اس گھر کے
مالک Ira Rennert ہیں جو امریکن بزنس مین ہیں ۔ رپورٹ کے مطابق اس گھر کے
اندر 500 ملین ڈالر کی قیمت کے قدیم آرٹس موجود ہے جبکہ اس پورے گھر کی
قیمت 249 ملین ڈالر ہے۔ اس گھر کے باہر ہر جگہ کیمرے لگے ہوئے ہیں اور اس
گھر کو ایک پروفیشنل سیکیورٹی ٹیم سنبھالتی ہے۔ اس گھر میں چوری تو دور کی
بات گھسنا بھی بہت مشکل ہے ۔
|
|
Buckingham palace
یہ برطانیہ کی ملکہ الزبتھ دوئم کا گھر ہے- یہ ایسا گھر ہے جس کی سیکیورٹی
کو توڑنے کی کوشش صدیاں گزرنے کے بعد بھی آج تک کسی نے نہیں کی۔ یہ پورا
گھر گارڈز سے گھرا ہوا ہے اور ہر گارڈ کا صرف ایک ہی مقصد ہے وہ ہے ملکہ کو
محفوظ رکھنا۔ ان گارڈز کو رات میں وقفے وقفے سے بدلا جاتا ہے تاکہ یہاں ہر
دم چاک و چوبند دستہ موجود رہے۔ اس گھر میں پینک روم موجود ہیں جو کہ ملکہ
اور انکی فیملی کو کسی بھی حملے کی صورت میں محفوظ رکھیں گے۔
|
|