آپ نے اپنی پوری زندگی میں بہت سی عجیب و غریب چیزیں
دیکھی ہونگی جنہیں دیکھ کر آپ دنگ بھی رہ گئے ہوں گے۔ لیکن آج ہم آپ کو
دنیا میں موجود چند ایسی حیرت انگیز چیزوں یا کاموں کے بارے میں بتائیں گے
جن کو آپ نے پہلے کبھی نہیں دیکھا ہوگا۔
Moving A Farm
کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ آپ کے گھر کو اٹھا کے کہیں اور منتقل کردیا جائے
۔شاید آپ کو لگ رہا ہوگا کہ یہ ناممکن ہے ۔ لیین دنیا میں ایسی مشینیں
ایجاد ہوچکی ہیں جو بغیر گھر کو نقصان پہنچائیں گھر کو ایک جگہ سے دوسری
جگہ منتقل کرسکتی ہیں۔ لیکن مشینوں کے بغیر ہاتھوں سے پورا فارم اٹھا کر
دوسری جگہ منتقل کرنا یہ تو نا ممکن لگتا ہے۔ لیکن 250 لوگوں نے مل کر
ہاتھوں کی مدد سے فارم کو چند منٹوں میں ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کیا ہے۔ |
|
Smart Helmet
دنیا کی ہر چیز جدید سے جدید ہورہی ہے تو ایک ہیلمٹ کیوں نہیں ہوسکتا آخر
یہ تو روزمرہ کی استعمال ہونے والی چیز ہے۔ یہ اسمارٹ ہیلمٹ جاپانی ڈیزائنر
نے بنایا ہے۔ یہ نا صرف ایک باڈی آرمر ہے بلکہ اس میں ماڈرن فیچرز
ٹیکنالوجی بھی موجود ہے۔ اس میں لگائے گئے گلاس میں آپ کو اس میں موجود لگے
کیمرے کی ویڈیو نظر آئے گی۔ یہ ایک سمارٹ مرر کی طرح کام کرتا ہے۔ اس کے
علاوہ یہ ہیلمٹ آپ کو موسم کے حالات اور دوسری معلومات بھی فراہم کرتا ہے۔
|
|
Machine Gun Briefcase
جیسا کہ ہمیں پتہ ہے کہ شروع سے ہی انسان کی حفاظت کے لیے خفیہ گن بنائی
جارہی ہیں جو کہ مختلف شکلوں میں ہوتی ہیں اور کسی دوسرے کو اندازہ بھی
نہیں ہوتا کہ سامنے موجود چیز حقیقت میں ایک گن ہے۔ لیکن کسی مشین گن کو
کسی بریف کیس میں چھپانا اتنا آسان نہیں ہے کیونکہ اس کا سائز بہت بڑا ہوتا
ہے۔ لیکن ایک جرمن کمپنی نے یہ بریف کیس تیار کیا ہے جو کہ باڈی گارڈز کو
کسی بھی صورتحال سے نمٹنے میں مدد کرے گا۔
|
|
Baseball Dog
کتا کافی سمجھدار جانور ہے اور اسے آپ کسی قسم کی ٹریننگ بھی دے سکتے ہیں-
لیکن ون دنیا کا سب سے ایکسپرٹ کتا ہے جو بیس بال میچ کے دوران آپ کے سارے
کام کرے گا۔ اگر کسی کھلاڑی کا بلا گر جائے تو یہ اس تک وہ بلا پہنچا دیتا
ہے ۔ اور سب سے مزے کی بات یہ ہے کہ اس کتے کو پتہ ہے کہ کون سا بلا کس
کھلاڑی کا ہے ۔ اس کے علاوہ یہ کھلاڑیوں کے لیے پانی اور دوسری ضرورت کی
چیزیں بھی لے جانے کا کام کرتا ہے ۔
|
|
Snow Boarding On Wheels
کیا آپ نے کسی کو برف میں پہیوں پر اسنو بورڈنگ کرتے دیکھا ہے- ظاہر ہے کہ
یہ ایک بےوقوفانہ بات ہے۔ کیونکہ پہیے برف میں پھنس جائیں گے۔ لیکن جس بورڈ
کی بات ہم کر رہے ہیں اسے ماؤنٹین بورڈ کہا جاتا ہے۔ لیکن اس میں اسکیٹنگ
عام پہاڑوں پر کی جاتی ہے ۔ یہ کھیل دو دوستوں نے مل کے ایجاد کیا ہے ۔اصل
میں ان دونوں نے اسنو بورڈنگ سے متاثر ہوکر یہ کھیل بنایا ہے تاکہ جن
علاقوں میں برف باری نہیں ہوتی وہاں بھی اس کھیل کا مزہ لیا جاسکے-
|
|