دنیا کی 5 عجیب و غریب گاڑیاں اور ناقابلِ یقین فیچرز، ویڈیوز

آپ نے بہت سی لگژری اور مہنگی ترین گاڑیاں دیکھی ہوں گی اور ان گاڑیوں کو کون چلانا نہیں چاہتا ہے کیونکہ جدید سہولیات سے آراستہ اور انتہائی آرام دہ ہوتی ہیں۔ تاہم ہر کوئی انہیں نہیں خرید سکتا ہے کیونکہ ان کی قیمتیں بہت زیادہ ہوتی ہیں- لیکن آج ہم جن عجیب و غریب گاڑیوں کے بارے میں بات کریں گے انھیں خریدنا تو دور کی بات آپ نے انہیں پہلے کبھی دیکھا بھی نہیں ہوگا۔

Plane Limousine
آپ نے پہت سی عجیب و غریب چیزیں دیکھی ہوں گی لیکن آپ نے یہ گاڑی نہیں دیکھی ہوگی ۔ اس گاڑی کو بوئنگ 727 جہاز کو کاٹ کر بنایا گیا ہے اور آپ اسے سڑک پر بھی چلاسکتے ہیں ۔اس گاڑی کو قانونی اجازت حاصل ہے۔ یہ گاڑی جہاز کی پوری باڈی سے نہیں بنائی گئی بلکہ صرف آگے کا حصہ استعمال کیا گیا ہے اور اسے ایک خاص مرسڈیز بس کے اوپر نصب کیا گیا ہے- اس گاڑی کی لمبائی 58 فٹ ہے اور وزن 11 ٹن ہے ۔ اس کے اندر ضرورت کی ساری چیزیں موجود ہیں اور اس کو 4 کروڑ 15 لاکھ میں سیل کیا گیا ہے۔


Limousine Tank
اگر آپ بہت امیر ہوں اور آپ کو جان کا خطرہ بھی ہو تو آپ اس کو خرید سکتے ہیں ۔ یہ آپ کی حفاظت کے ساتھ ساتھ آرام دہ سفر بھی کروائے گا ۔ اس کے اندر فریچ ، ڈی وی ڈٰی پلیر وغیرہ بھی لگایا گیا ہے جس کی وجہ سے یہ آپ کو لگژری سفر کا مزہ دے گا ۔ اس میں ہر طرف کیمرے بھی لگائے گئے ہیں۔


Rolls Royce Phantom Limo
دنیا کی عجیب گاڑیوں کی بات ہورہی ہو اور اس گاڑی کا ذکر نہ کیا جائے ایسا تو ممکن ہی نہیں ہے- یہ گاڑی دنیا کی مہنگی ترین گاڑیوں میں سے ایک ہے ۔اس کی قیمت 60 کروڑ ڈالر سے زیادہ ہے ۔ یہ سڑک پر چلتے ہوئے کسی کا دھیان بھی اپنی طرف متواجہ کروانے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔ اور اس کی پوری باڈی بلٹ پروف ہے ۔ اور اس کے اندر پورا ایک لگژری کمرہ موجود ہے ۔اس کے علاوہ اس کے اندر ہر وہ لگژری سسٹم موجود ہے جو ایک گاڑی میں لگایا جاسکتا ہے ۔۔


Chrysler Powler
اس عجیب گاڑی میں 6 لوگ بیٹھ سکتے ہیں ۔ اس کا ڈیزائن بہت ہی مختلف ہے جو ہر کسی کو اپنی جانب متوجہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ س قسم کی پوری دنیا میں ایک ہی گاڑی موجود ہے ۔ آپ کو یقین نہیں آئے گا کہ اس گاڑی کو 1000 لوگوں نے مل کر بنایا ہے ۔

image


Maybach 62 S Landaulet
یہ گاڑی اس وقت مارکیٹ میں دستیاب نہیں ہے۔ اب اس کو فروخت نہیں کیا جارہا یے ۔ اصل میں یہ گاڑی ایک جرمن کمپنی نے بنائی تھی اور ان کو اس کے لیے کوئی گاہک ہی نہیں ملا ۔ یہ گاڑی دیکھنے میں تو اچھی ہے اور اس کے فیچرز بھی اچھے ہیں ۔ اس میں 612 کا ہورس پاور کا انجن لگایا گیا ہے اگر دیکھا جائے تو اس گاڑی کا اندرونی حصہ دوسری گاڑیوں سے اچھا ہے لیکن اس کمپنی کی قسمت خراب تھی جو یہ گاڑی فروخب ہی نہیں ہوسکی-

YOU MAY ALSO LIKE:

The history of automotive design is littered with bold attempts to create vehicles so different in how they look and how they work that they render obsolete everything that's come before. The most daring of these are usually concept cars, which aren't limited by practicality or government regulations and can therefore allow automakers to really push the limits.