سی ٹی ڈی شہید

شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے !!

سی ٹی ڈی بنو سے تعلق رکھنے والے اہلکار جناب #آصف_خان کو نامعلوم دہشتگردوں کی جناب سے بنو کے ایک گاؤں مماش خیل میں شہید کر دیا گیا ۔۔۔!!!

یاد رکھیں گمنامی میں زندگی گزارنے والے اس ملک کے عظیم بیٹے نے اس ملک کی عوام کے تحفظ پر اپنی جان نچھاور کی ہے اور یہ جو آئے روز اس ملک پر اپنی جان نچھاور کرتے تاکہ عوام سکون سے بلا خوف و خطر زندگی بسر کر سکے کیا انکا حق نہی کہ یہ بھی اپنی فیملی کے ساتھ زندگی بسر کریں اپنے بچوں کا کو پیار دیں پیار لیں اپنے والدین کی خدمت کریں لیکن یہ ایسا نہی کر پاتے کیوں نہی کر پاتے وہ اس لیے کہ یہ لوگ جانتے ہیں کہ آج اس ملک کو دشمنوں نے چاروں اطراف سے گھیر رکھا ہے ۔۔!!!

اور دشمن اس ملک کو توڑنے میں جی جان لگا رہا ہے دشمن کی ہر سازش کو ناکام کرنے میں میں لاء انفورسمنٹ ایجنسیز کے اہلکار دن رات مسلسل جنگی محاذ میں سرگرم ہیں اور روزانہ کوئی نا کوئی اس ملک پر جان نچھاور کر کے اپنے ساتھیوں پر سبقت لے جاتا ہے اور ہمیں اپنے شہداء کی ان قربانیوں کا لاج رکھنی ہے ان قربانیوں کو یاد رکھ کر اپنے پیارے ملک پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا ہے کیونکہ اس ملک کی مٹی کو ان شہداء کے خون نے ہی سیراب کیا ہے اور اس مٹی سے عہد وفا کو ہمیشہ اپنی جان کا نظرانہ دے کر نبھایا ہے لحاظہ اپنے ملک کے اداروں پر سوالات اٹھانے یا پھر بہتان باندھنے سے گریز کریں ۔۔۔۔!!!!

ہم میں سے کوئی نہی جانتا کہ جب ہمارے بہتان ہمارا ان ادروں کی کردار کشی کرنا جب محاز جنگ میں مصروف ان اہلکاروں تک پہنچتا ہے تو انہے اس کا کتنا دکھ ہوتا ہے ایک طرف یہ ہمارے لیے اپنی جانیں تک قربان کر ڈالتے ہیں اور مسلسل ہمیں لاحق سنگین خطرات سے بچاتے ہیں دوسری طرف ہمارے کانٹوں جیسے الفاظ انکے کے لیے کسی قیامت سے کم نہی ہوتے اگر ہم میں سے کسی ایک کو بھی ویسی قربانی دینی پڑے جیسے اس ملک کے یہ عظیم بیٹے دن رات دیتے آرہے ہیں تو یقین جانیں ہم ایک دفع سوچیں گیں ضرور لحاظہ اس ملک کی عوام سے گزارش ہے کہ اپنے شہداء کو نیک دعاؤں یاد رکھیں اور انکی قربانیوں کو کبھی مت بھولیں جنہوں نے اپنا آج ہمارے کل پر قربان کیا ۔۔۔!!!

وسلام ۔۔!!!

پاکستان کا بیٹی!!!!
شفق کاظمی
 

Shafaq kazmi
About the Author: Shafaq kazmi Read More Articles by Shafaq kazmi: 111 Articles with 152801 views Follow me on Instagram
Shafaqkazmiofficial1
Fb page
Shafaq kazmi-The writer
Email I'd
[email protected]
.. View More