پرسکون زندگی کیلئے ’سیلف مساج‘ کے طریقے

ماہرین کے مطابق مصروف زندگی میں خود کو پر سکون رکھنے کے لیے مساج بے حد ضروری ہے، اگر آپ روزانہ 8 سے 10 گھنٹے بیٹھ کر گزارتے ہیں تو آپ کو ’ سیلف مساج ٹیکنیکس ‘ سیکھ لینی چاہیے ، با قاعدگی کے ساتھ مساج کرنے سے آپ کو روز مرہ کی تھکا دینے والی روٹین میں کافی حد تک آرام مل سکتا ہے۔

مساج کے بے حد فوائد ہیں ، اپنی باڈی کو مختلف زاویوں سے مساج کرنے سے پٹھوں کو سکون ملتا ہے، پٹھوں کی سختی کم ہوتی ہے اور خون کی گردش میں اضافہ ہوتا ہے، مساج سفید خون کے خلیات کی پیداوار کو بڑھاتا ہے اور قوتِ مدافعت میں اضافہ بھی کرتا ہے۔
 

image


اب آپ کو مساج کے لیے بیوٹی پارلر جانے کی ضرورت نہیں ،گھر بیٹھے سیلف مساج ٹیکنیکس اپنائیں۔

اپنے جسم کو تھپتھپائیں
صبح اُٹھتے ہی بستر چھوڑنے سے پہلے اپنے جسم کو پاؤں سے سر تک ہاتھوں کی مدد سے مساج کریں اور ہلکے ہاتھوں سے تھپتھپائیں۔ ٹانگوں سے شروع کرتے ہوئے اوپر کی طرف آئیں اور بازوؤں کو بھی انگوٹھوں سے انگلیوں کی مدد سے مساج کریں،اس سے آپ کا سارا دن خوشگوار اور چوکنا گزرے گا۔ یہی عمل رات کو سونے سے پہلے دہرائیں آپ کو یہ مساج اچھی اورپر سکون نیند میں مدد دیگا۔

image


اپنے پیٹ پر مساج کیجئے
کھانا کھانے کے بعد اپنے ہاتھوں کی مدد سے اپنے پیٹ پر کلوک وائز مساج کیجیے۔ اس سے آپ کو کھانا ہضم کرنے میں مدد ملے گی اور اگر آپ بسیار خوری ( اوور ایٹنگ ) کے عادی ہیں تو آپ کے لیے یہ مساج بے حد مفید رہے گا اور آپ کے کھانے کو جلدی ہضم کرنے میں مدد ملے گی۔

اپنے ہاتھوں کو دبائیں
جب بھی اپنے ہاتھوں پر کوئی کریم یا لوشن لگائیں تو ساتھ ہی میں3 سے 4منٹ اپنے ہاتھوں کا مساج کر لیں، ہتھیلی پر انگوٹھے کی مدد سے گول گول مساج کریں اور یہی طریقہ اپنے ہاتھوں کی پشت پر اپنائیں، انگلیوں اور انگلیوں کے جوڑوں کو مساج کریں۔

image


ورزش سے پہلے مساج
جم جانے سے پہلے اپنے پٹھوں کو پُر سکون بنانے کے لیے اپنے ہاتھوں کی مدد سے جسم، ہاتھوں، ہتھیلیوں، بازوؤں کو نیچے کی طرف مساج کریں اور تھپتھپائیں ، اسی طرح ورزش کے بعد اپنے پورے جسم کے پٹھوں کو دل کی جانب مساج کیجئے۔

image


گیند کو پاؤں سے دبائیں
خواتین اکثر ہیل پہن کر شادی بیاہ اوردیگر تقریبات میں شرکت کرنا پسند کرتی ہیں، مگر ہیل سے پاؤں کے پنجے میں شدید درد کے باعث پاؤں پر سوجن ہو جاتی ہے اور پٹھے اکڑ جاتے ہیں، ایسے میں گیند کو پاؤں کے نیچے رکھیں اور گیند کو دبائیں، اس سے آپ کے پاؤں کو سکون ملے گا اور درد میں بہت جلد آرام بھی آئے گا۔

image


بشکریہ : ( جنگ نیوز )

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE:

Everyone deals with aches and pains, but not everyone has the time or cash for a professional massage. Here are some massages you can do to yourself that will leave you feeling so good.