آج ایک مرتبہ پھر روایتی حریف آمنے سامنے ہوں گے٬ جی ہاں
آج کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان کا مقابلہ بھارت سے ہوگا- اس میچ کے حوالے سے
دونوں ممالک کی عوام میں بے انتہا جوش و خروش پایا جاتا ہے-
مندرجہ ذیل ویڈیو میں ورلڈ کپ میں ہونے والے پاکستان بمقابلہ انڈیا کے
میچوں کی تاریخ اور آج کے میچ حوالے سے ڈان نیوز کے سینیر اسپورٹس تجزیہ
کار عبدالغفار کا جاندار تجزیہ موجود ہے:
|
|
یہی وہ میچ ہے جس کا پاکستان اور بھارت کے شائقینِ کرکٹ کو بےصبری سے
انتظار ہوتا ہے- دلچسپ بات یہ ہے کہ پاکستان کبھی بھی انڈیا کو ورلڈ کپ
میچز میں شکست نہیں دے پایا- اس وجہ سے اب سب کی زبان پر صرف یہی ایک بات
ہے کہ “ چلیے دیکھتے ہیں آج کیا ہوتا ہے؟“
تاہم ایک حقیقت یہ بھی ہے کہ آج کے میچ میں تقریباً وہی پاکستانی ٹیم کھیل
رہی ہے جو آئی سی سی چمپئین ٹرافی کے فائنل میں بھارت کو شکست دے چکی ہے-
دوسری جانب بھارت کی ٹیم بھی تقریباً وہی ہے جس نے چمپئین ٹرافی کے فائنل
میں پاکستان سے شکست کھائی ہے-
|
|
اس وقت انڈیا کے ایک بہترین کھلاڑی شیکھر دھون موجود نہیں ہیں جن کے کھیل
کی تعریف دنیا کی کرتی ہے- اور اب پاکستان کو انڈیا کی اس کمی کا بھرپور
فائدہ اٹھانا ہوگا- لیکن اس سب کا انحصار پاکستان کی حکمتِ عملی پر ہوگا کہ
آیا وہ کتنا مضبوط پلان بنا کر آج میدان میں اترے ہیں؟
|