آج بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی-
اس ٹورنامنٹ میں دونوں ٹیموں کی ایک جیسی پوزیشن پر ہیں- دونوں ٹیمیں چار
چار میچز کھیلنے کے بعد تین تین پوائنٹس حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہیں-
مندرجہ ذیل ویڈیو میں آپ ڈان نیوز کے سینیر اسپورٹس تجزیہ کار عبدالغفار
بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کی خامیوں اور خوبیوں کے بارے میں جان
سکتے ہیں:
|
|
یوں تو ویسٹ انڈیز کی ٹیم اکثر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتی ہے لیکن
بدقسمتی سے وہ اس کارکردگی کے مظاہرے کو تسلسل کے ساتھ قائم نہیں رکھ پاتی
جس کی بنا بعض بہترین کارکردگی بدترین میں بھی تبدیل ہوجاتی ہے-
لیکن ویسٹ انڈیز کی ٹیم چونکہ بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ تینوں شعبوں میں
شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے اور اگر آج بھی وہ اپنی
غلطیوں پر قابو پاتے ہوئے اس میں کامیاب ہوجاتی ہے تو پھر اسے جیتنے نے سے
کوئی نہیں روک سکتا-
دوسری جانب بنگلہ دیش ایسی ٹیم ہے جسے چالاک ٹیم قرار دیا جائے تو کچھ غلط
نہ ہوگا کیونکہ وہ اپنے حریف پر کسی حد تک قابو پانا جانتی ہے- یہاں بھی
بنگلہ دیشی کی بہترین حکمت عملی ہی اسے فتح دلوا سکتی ہے- اس کے لیے سب سے
بڑا کردار بنگلہ دیش کے بیٹسمینوں کو ادا کرنا ہوگا-
|
|
اس وقت دونوں ٹیموں کی موجود پرفارمنس کو دیکھتے ہوئے کسی ٹیم کے بارے میں
کوئی پیشنگوئی کرنا آسان نہیں کیونکہ دونوں ٹیموں کی فتح کے امکانات برابر
ہیں- بس اتنا ہی کہا جاسکتا ہے کہ آج کا میچ دونوں ٹیموں کے لیے ایک بڑا
امتحان ہے-
|