انگلینڈ بمقابلہ سری لنکا، ریکارڈ ہولڈر کی کمزوری کیا ہے؟

آج عالمی ورلڈکپ میں انگلینڈ کا سامنا سری لنکا سے ہے- اس ٹورنامنٹ میں اب تک انگلینڈ کی ٹیم کی پرفارمنس انتہائی شاندار رہی ہے اور کوئی بھی ٹیم ان کے حوصلے پست نہیں کرسکی-

مندرجہ ذیل ویڈیو میں آپ ڈان نیوز کے سینیر اسپورٹس تجزیہ کار عبدالغفار کی زبانی دونوں ٹیموں کی پوزیشن کے حوالے سے ایک جاندار تجزیہ سن سکتے ہیں:
 


انگلینڈ اس ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ چھکے مارنے کا ریکارڈ بھی بنا چکا- افغانستان کے خلاف اس ٹیم نے 25 چھکے مارے جس میں سے 17 چھکے تو صرف کپتان مورگن نے مارے تھے-

یقیناً اس ورلڈ ریکارڈ نے بھی اس ٹیم کے کھلاڑیوں میں ایک نیا جوش اور ولولہ بھر دیا ہوگا- انگلینڈ کی بیٹنگ لائن اس وقت انتہائی مضبوط ہے- تاہم انگلینڈ کی باؤلنگ کسی حد تک کمزور ہے کیونکہ اس کے زیادہ تر باؤلر ایک ہی قسم کی باؤلنگ کرواتے ہیں-

اب اسی بات کا فائدہ آج سری لنکا کو اٹھانا ہوگا اور انہیں انگلینڈ کی کمزور باؤلنگ کے سامنے اپنی بیٹنگ کے کمالات دکھانے ہوں گے- لیکن یہ سری لنکا کے لیے بھی ایک بڑا چیلنج ہے کیونکہ ان کی بیٹنگ پرفارمنس بھی اب تک کوئی خاص نہیں رہی-
 

image


تاہم اگر سری لنکا اگر انگلینڈ کی اس کمزوری کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ایک بڑا اسکور کر بھی لیتا ہے تو اسے یہ بھی یاد رکھنا چاہیے کہ انگلینڈ کی بیٹنگ اس بڑے اسکور کا تعاقب کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے- اس لیے انہیں اپنی باؤلنگ پر بھی توجہ دینا ہوگی-

YOU MAY ALSO LIKE: