آج کرکٹ ورلڈ کپ دنیا میں انڈیا کا مقابلہ ویسٹ انڈیز سے
ہوگا- انڈیا اس وقت ورلڈ کپ ٹورنامنٹ کی مضوط ترین ٹیموں میں سے ایک ہے
جبکہ ویسٹ انڈیز کا حال تقریباً پاکستان والا ہے-
آج کے میچ میں مدِ مقابل ٹیموں کے بارے میں ہم جانیں گے مندرجہ ذیل
ویڈیو میں ڈان نیوز کے سینیر اسپورٹس تجزیہ کار عبدالغفار کی زبانی---
|
|
یہ حقیقت ہے کہ انڈیا کی ٹیم اس وقت بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کر رہی ہے
اور ان کی بیٹنگ لائن کسی کو بھی پچھاڑنے کے لیے کافی ہے لیکن اس کے باوجود
انڈیا کو یہ بھی یاد رکھنا ہوگا کہ ویسٹ انڈیز کے پاس کئی میچ ونر موجود
ہیں-
اگرچہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم اس ٹورنامنٹ میں کوئی خاطر خواہ کارکردگی کا
مظاہرہ نہیں کرسکی لیکن پھر یہ انڈیا کے لیے آسان شکار نہیں ہوگی- کیونکہ
ویسٹ انڈیز کی ٹیم بھی کئی ایسی کھلاڑی موجود ہیں جو مسلسل وکٹیں گرنے کے
باوجود کبھی بھی اپنی ٹیم کو سنبھالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور ایک بڑا
اسکور کرسکتے ہیں-
لیکن انڈیا چونکہ کئی کامیابیاں حاصل کرتا ہوا آرہا ہے تو اس کا مورال بلند
ہے اور اس لیے اس میچ میں انڈیا کی فتح کا امکانات زیادہ روشن معلوم ہوتے
ہیں-
|
|
اگر ویسٹ انڈیز کو اس میچ میں فتح حاصل کرنی ہے تو اسے غیر معمولی کارکردگی
کے ساتھ منفرد حکمتِ عملی بھی اختیار کرنا ہوگی-
|