58 سالہ والیری سانڈیرزکا تعلق برطانیہ سے ہے۔ انہیں غالب
برتاؤ (controlling behavior) کے جرم میں 17 گھنٹوں تک جیل کی ہوا کھانی
پڑی۔والیری اپنے شوہر پر گاڑی کی بجائے گھر کو صاف کرنے پر زور دیتی رہتی
تھیں۔
والیری کی مشکلات اپریل 2018 میں شروع ہوئیں۔ جب جاب سنٹر یوکے کے عملے نے
مائیکل کے کام کی جگہ کا معائنہ کیا تو وہ کافی غصے میں تھے۔ پوچھنے پر
مائیکل نے بتایا کہ اُن کی بیوی انہیں ہر وقت گھر کے کام کرنے کا کہتی ہیں
اور اپنی کار صاف کرتے رہنے یا جم میں زیادہ وقت گزارنے کے طعنے دیتی رہتی
ہے۔
بظاہر یہ کیس غالب برتاؤ کا نظر آتا تھا اور یہ قابل تعزیر جرم ہے۔ اسی لیے
پولیس نے کیٹرک میں واقع گھر پر چھاپہ مار کر والیری کو گرفتار کر کے 17
گھنٹوں کے لیے جیل میں ڈال دیا۔
والیری پر غالب برتاؤ کا الزام عائد کیا گیا ،جس کی وجہ سے والیری گزشتہ
ایک سال سے قانونی جنگ لڑ رہی ہیں۔
والیری نے بتایا کہ انہیں پولیس سٹیشن لے جایا گیا، انہیں کوٹھری میں بند
کر دیا گیا۔
اس سے پہلے وہ ایسی کسی مشکل میں نہیں پڑی تھیں اس لیے خوفزدہ ہو گئیں۔ وہ
خود کو مجرم محسوس کر رہی تھیں۔
والیری کا کہنا ہے کہ انہوں نے تو ایک پرچی پر لکھ کر اپنے شوہر سے گھر کے
کچھ حصوں کو ویکیوم سے صاف کرنے کا کہا تھا۔ والیری کا کہنا ہے کہ اُن کے
شوہر چار گھنٹوں تک اپنی گاڑی صاف کرتے رہتےہیں، اسی وجہ سے اُن سے شکایت
کی، اُن کا مزید کہنا تھا کہ یہ غالب برتاؤ نہیں تھا، اس طرح تو ہر شادی
شدہ جوڑا عدالت میں ہوگا۔
مائیکل نے ایک اخبار کو بتایا کہ اُن کی بیوی پر مقدمہ چلانا اُن کا فیصلہ
نہیں تھا۔ اُن کی بیوی ویکیوم یا پالش کو باہر رکھ کر ان کے لیے پرچی چھوڑ
جاتی کہ صفائی کرے۔ اس سے اُن کا موڈ بدستور خراب رہنےلگا تھا۔ مائیکل نے
بتایا کہ اِن کےبیچ اب کوئی محبت کا رشتہ نہیں، ان کی بیوی اپنے کتوں سے
زیادہ پیار کرتی ہے-
والیری کا کہنا ہے کہ جب سے اُن کے شوہر کو جم منیجر کی ملازمت ملی ہے اُن
کے 58 سالہ شوہر ورزش اور خوراک پر بہت زیادہ دھیان دیتے ہیں، جس سےان کی
شادی شدہ زندگی پر کافی برا اثر پڑا ہے۔
والیری اور مائیکل کی ملاقات 2012 میں انٹرنیٹ پر ہوئی تھی، دو سال بعد
دونوں نے شادی کر لی اور اب وہ طلاق حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ والیری کا کہنا
ہے کہ جیل میں گزارے گئے 17 گھنٹوں نے اُن کے دل میں مائیکل کے لیے محبت کو
ختم کر دیا ہے۔
|