فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) منگل کے روز سختی سے ان
خبروں کی تردید کی جن میں کہا گیا تھا کہ بجٹ 2019 میں گاڑیوں کی رجسٹریشن
اور ٹوکن ٹیکس میں اضافہ کردیا گیا ہے-
|
|
ایف بی آر کے مطابق تصدیق کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ غلط فہمی بجٹ
دستاویز میں ٹائپنگ کی غلطی کی وجہ سے پیدا ہوئی تھی جسے اب درست کردیا گیا
ہے-
ایف بی آر کا کہنا ہے کہ رواں سال بھی ٹوکن کی ادائیگی اور گاڑیوں کی
رجسٹریشن کے لیے اتنا ہی ٹیکس وصول کیا جائے گا جتنا کہ گزشتہ سال مختص کیا
گیا تھا اور اس ٹیکس میں کسی قسم کی کوئی کمی یا اضافہ نہیں کیا گیا-
ایف بی آر کا یہ بھی کہنا تھا کہ پرائیوٹ گاڑیوں میں مسافر سیٹوں کے اعتبار
سے بھی کسی قسم کا کوئی ٹیکس عائد نہیں کیا گیا-
|
|
تاہم نان ٹیکس فائلر سے ٹیکس فائلرز کے مقابلے میں دگنا ٹیکس وصول کیا جائے
گا-
|