آج کے دور میں اگر یہ کہا جائے کہ مہنگائی آسمان سے باتیں
کر رہی ہے تو غلط نہ ہوگا ۔ اس مہنگائی کے دور میں اکثر لوگ اس وجہ سے بھی
پریشان رہتے ہیں کہ مہنگائی کی وجہ سے ان کا ماہانہ گھریلو بجٹ خراب ہوجاتا
ہے۔ گھر کی اشیا لینے جاؤ تو مہنگائی کے طوفان کی وجہ سے اشیا کی بڑھتی
ہوئی قیمت دیکھ ماہانہ بجٹ برقرار نہیں رہ پاتا۔ لیکن آج ہم آپ کو ایسے
طریقے بتانے جارہے ہیں جن کی مدد سے آپ یقیناً اپنے ماہانہ گھریلو بجٹ کو
نہ صرف برقرار رکھ سکتے ہیں بلکہ کچھ رقم بچا بھی سکتے ہیں۔
راشن
راشن میں شامل چند اشیاﺀ جیسے کہ گھی تیل یا پھر دیگر عام اشیاﺀ وغیرہ
خریدنے کے لیے عام دکان کے بجائے اگر ہول سیل مارکیٹ کا رخ کیا جائے تو چیز
میں تھوڑی رعایت مل جاتی ہے اور اس مہنگائی میں تھوڑی رعایت بھی کسی نعمت
سے کم نہیں- لہٰذا ایسا کرنے سے آپ ماہانہ بجٹ متاثر ہونے سے بچاسکتے ہیں۔ |
|
اشیا کی فہرست
جب بھی خریداری کے لیے کسی دکان یا سپر اسٹور بالخصوص کسی بڑے مارٹ پر
جائیں تو اس سے قبل ضروری سامان کی فہرست بنالیں اور اسی چیز کو خریدیں جو
فہرست میں شامل ہو ۔ غیر ضروری اشیا کو خریدنے سے گریز کریں تاکہ آپ کا بجٹ
برقرار رہ سکے۔ بعض اوقات بڑے اسٹورز پر ہم وہ اشیاﺀ بھی سستی دیکھ کر خرید
لیتے جنہیں کی ابھی ہمیں ضرورت بھی نہیں ہوتی-
|
|
سبزیاں اور پھل
دیگر اشیا کی مانند سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں بھی آسمان کو چھونے لگی ہیں۔
اس کے لیے بہتر ہے کہ ہفتہ وار بچت بازاروں کا رخ کیا جائے کیونکہ ان بازار
میں عام طور پر سبزیاں اور پھل مناسب قیمت پر دستیاب ہوتے ہیں-
|
|
ریسٹورنٹ میں کھانا کھانے سے گریز
ماہانہ بجٹ بناتے وقت اس بات کا خیال رکھیں کہ بہت زیادہ باہر کا کھانا
کھانے سے گریز کریں کیوںکہ نہ تو یہ آٌپ کی صحت کے لیے اچھا ہے اور نہ ہی
آپ کی جیب کے لیے- یہ کبھی کبھی تو اچھا لگتا ہے لیکن حد سے زیادہ یہ عیاشی
تصور ہوتا ہے- کوشش کیجیے کہ ایسی چیزیں کم ہی رہیں تو اچھا ہے- اس سے آپ
کے بجٹ پر آپ کا کنٹرول ممکن ہوگا-
|
|
غیر ضروری سفر سے گریز
غیر ضروری سفر سے گریز کریں تاکہ اس پر آنے والے اخراجات کو بچایا جاسکے
اور ماہانہ کچھ پیسے بھی محفوظ کیے جاسکیں تاکہ اچھے اور برے وقت میں کام
آسکیں۔ یقیناً ضروری سفر سے تو اجتناب ممکن نہیں لیکن آئے روز کی سیر و
تفریح بجٹ پر اثر انداز ہوتی ہے- اس لیے ایسی عادات کو بھی ایک حد میں
رکھیے-
|
|
بجلی کا بل
مہینے کے آخر میں جب اچانک بجلی کا بل زیادہ آجاتا ہے اور آپ کو وہ ہر حال
میں ادا کرنا لازمی ہوتا ہے تو آپ کا بجٹ کافی حد تک متاثر ہوجاتا ہے ۔ اس
کے بہتر طریقہ یہی ہے کہ ہر روز بجلی کی بچت کی جائے اور گھر میں جس جگہ آپ
موجود ہوں وہاں کا ہی پنکھا اور لائٹ استعمال کریں اور غیر ضروری جگہ کی
بجلی استعمال کرنے سے گریز کریں۔
|
|