ورلڈ کپ 2019 کے پہلے سیمی فائنل میں انڈیا کو نیوزی لینڈ
کے خلاف 18رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا جس پر پاکستانی ٹویٹر صارفین کافی
خوش نظر آرہے ہیں۔
|
|
وراٹ کوہلی کی ٹیم کو جیت کے لیے 240 رنز درکار تھے مگر اننگز کے شروع میں
ہی ان کی آدھی ٹیم پولین واپس چلی گئی۔
اس سلسلے میں جہاں ایک طرف ٹویٹر پر انڈین صارفین اپنی ٹیم کی شکست پر
مایوس ہیں تو وہیں پاکستانی خاصے خوش یا کہہ سکتے ہیں طنز کے موڈ میں نظر
آرہے ہیں اور میچ کے دوران لمحہ با لمحہ انڈیا کی مشکلات پر تبصرے کرتے رہے۔
|
|
انڈیا کی بیٹنگ کو دیکھیں تو ہدف تو بڑا نہیں تھا لیکن ٹرینٹ بولٹ اور میٹ
ہینری نے بارش کے بعد کنڈیشنز کا صحیح استعمال کرتے ہوئے روہت شرما اور
وراٹ کوہلی جیسے بڑے کھلاڑیوں کو آؤٹ کردیا۔
|
|
اس پر ٹویٹر صارف طارق محمود کو انڈیا کی انگلینڈ کے خلاف شکست یاد آگئی جس
میں بقول ان کے انڈیا جان کر ہارا تھا تاکہ سیمی فائنل میں پاکستان کی
شمولیت روکی جاسکے۔ انھوں نے اپنے پیغام میں لکھا کہ ’اور ہارو جان بوجھ کر
انگلینڈ سے‘۔
|
|
انڈیا کی اننگز کے شروع میں ہی وکٹیں گرنے پر کرکٹ پنڈت نامی اکاؤنٹ نے
مذاق اڑاتے ہوئے کہا 'کوہلی پولین میں بیٹسمین ڈھونڈ رہے ہیں'۔
|
|
یہ میچ ایم ایس دھونی کے کیرئیر کے لیے اہم رہا۔ میچ کے دوران جیت کے لیے
انڈین صارفین سابق کپتان سے کافی امیدیں وابستہ کیے ہوئے تھے۔ اس پر کئی
مزاحیہ میمز شیئر کیے گئے۔
|
|
بابو بھائیا نامی صارف کے مطابق پولین میں دھونی اس لیے ’بیٹ کھا رہے تھے
تاکہ گیندیں نہ کھا سکیں‘۔
|
|
|
|
دھونی کے کھیلنے کے انداز پر عبدل احد کہتے ہیں کہ وہ تو جیسے ٹیسٹ میچ کے
موڈ میں تھے۔
|
|
گورو نامی صارف نے روہت شرما کی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ قدرے مایوس
لگ رہے ہیں۔
|
|
|
|