کراچی میں ٹرانسپورٹ کے مسائل‎

میں آپ کی توجہ سے حکام بالا کو آگاہ کرنا چاہتی ہوکے کراچی میں ٹرانسپورٹ کے مسائل بہت زیادہ بڑھ رہے ہیں جس کی انتہا نہیں لیکن حکومت اس سے بالکل غافل ہیں اور اس کی طرف دیکھنے کی کوشش نہیں کرتی جس کی وجہ سے لوگوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے ویسے تو کراچی کو روشنیوں کا شہر کہا جاتا ہے اس میں شہروں کے شہر آباد ہیں لیکن جب ٹریفک کی طرف دیکھا جائے تمام مسائل ہی مسائل نظر آتے ہیں سڑکوں پر ٹریفک کا ہجوم صبح شام کو بہت زیادہ ہوتا ہے اور سڑکیں اس قدر کھلی نہیں اتنے پرہجوم رش کو برداشت کر سکیں بسوں اور ٹرانسپورٹ کا بھی یہی حال ہے ہر مسافر کی گاڑی سواریوں سے بھری ہوتی ہے ہر سگنلپر بہت زیادہ رش کی وجہ سے عموماً زیادہ ٹائم لگ جاتا ہے ایک تو مسافر کا رش اوپرسے سیگریٹ نوشینکرنے والوں کی وجہ سے اندر کا ماحول گھٹن کا شکار ہوجاتا ہے سگریٹ نوشی کی دھوئے سے فیضا آلود ہو جاتی ہے اس سے نینی سینے ناک کان اور آنکھوں کی بیماریاں جنم لیتی ہیں ملک میں آئے دن پیٹرول ڈیزل وغیرہ آسمان سے باتیں کرتی ہوئی قیمتیں کرایوں کی وجہ ہے ہر ماہ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے اس معاملے میں شہری ناصرف دیکھتے رہ جاتے ہیں کوئی ان کی یہ فریاد سننے والا نہیں ہوتا یہ صرف ٹرانسپورٹ کا مسئلہ نہیں بلکہ اس میں سفر کرنے والے ہر شہری کا مسئلہ ہے جس میں وہ روز جیتے ہیں اور روز بڑھتے جاتے ہیں میری حکام بالا سے گزارش ہے کے اس مسئلے کو جلد سے جلد حل کیا جائے
-

Rabia Sarfaraz
About the Author: Rabia Sarfaraz Read More Articles by Rabia Sarfaraz: 3 Articles with 1665 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.