غوطہ خوروں کا دیو قامت جیلی فش سے سامنا، دلچسپ حقائق

برطانیہ میں کورنوال کے ساحل کے قریب سمندر میں ایک بڑی جیلی فش کو دیکھنے والے غوطہ خوروں کا کہنا ہے کہ اس دیو قامت مخلوق سے ملاقات ایک عجیب تجربہ تھا۔
 

image


ڈین ایبٹ اور لزی ڈیلی زیرِ آب سمندری مخلوقات کے بارے میں ایک ہفتہ بھر طویل منصوبے پر کام کر رہے تھے کہ سمندر میں ان کا سامنا بیرل جیل فش سے ہوا۔

منصوبے کے تحت انھیں نیلی شارک مچھلیوں کی فلم بندی کرنی تھی لیکن موسم کی خرابی کی وجہ سے یہ پروگرام ترک کرنا پڑا۔

بیرل جیلی فش برطانوی پانیوں میں پائی جانے والی سب سے بڑی اس قسم کی مچھلی ہے۔ جیلی فش سے ان غوطہ خوروں کی ملاقات کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔

ایسکس کاؤنٹی کے علاقے کولچیسٹر سے تعلق رکھنے والے ڈین ایبٹ کا کہنا ہے کہ اس واقعے کے بعد تین دن ان کی زندگی کے ’سب سے ہنگامہ پرور‘ دن رہے لیکن اس مچھلی کے ساتھ زیرِ آب وقت گزارنا ان کے لیے سب سے بہتر تجربہ بھی تھا۔
 

image


یہ دونوں غوطہ خور برطانیہ بھر میں سفر کر کے بحری تجربات پر سیریز بنا رہے تھے

ڈین ایبٹ کا کہنا ہے کہ ’ہم جیلی فش تلاش نہیں کر رہے تھے اور نہ ہی جانتے تھے کہ وہ وہاں ہو گی۔‘

جیلی فش موسمِ گرما میں برطانوی پانیوں میں آتی ہیں اور جہاں انھیں وافر مقدار میں پلینکٹن بطور خوراک دستیاب ہوتے ہیں۔
 

image


لزی ڈیلی کا کہنا ہے کہ ان کی توجہ کسی اور جانب تھی کہ اچانک وہ مڑیں اور انھوں نے ایک عظیم الجثہ مخلوق کو دیکھا۔

’میں اسے قریب سے دیکھنا چاہتی تھی اور جب میں اس کے پاس پہنچی تو اس کا حجم دیکھ کر حیران رہ گئی۔‘
 

image


ان دونوں غوطہ خوروں نے اپنی ساری زندگی اتنی بڑی جیلی فش نہیں دیکھی تھی اور لزی کا کہنا ہے کہ اس دیو قامت مگر نرم دل مچھلی کے ساتھ تیراکی ایک انوکھا تجربہ ثابت ہوئی۔

ڈین ایبٹ کا کہنا ہے کہ ان کے لیے جیلی فش کے ساتھ تصویر کشی مشکل ثابت نہیں ہوئی کیونکہ’ہم اس پوزیشن میں تھے کہ جانتے تھے کہ ہم اس کی راہ میں رکاوٹ نہیں بن رہے۔‘

بیرل جیلی فش کیا ہے؟
بیرل جیل فش کا اوپری حصہ قطر میں 90 سنٹی میٹر تک کا ہو سکتا ہے اور اس کا وزن باآسانی 35 کلو تک ہوتا ہے۔ ان کے اس بڑے حجم کی وجہ سے انھیں کچرے دان کے ڈھکنے والی مچھلی بھی کہا جاتا ہے۔

یہ مچھلیاں خطرناک نہیں ہوتیں اور ان کا ڈنک معمولی تکلیف دیتا ہے۔

بیرل جیلی فش عموماً برطانیہ کے جنوبی اور مغربی ساحل کے نزدیک مئی سے اکتوبر کے درمیان دیکھی جا سکتی ہیں۔

ان کی خوراک پلینکٹن جیسے چھوٹے آبی جاندار ہیں جنھیں وہ ڈنک مار کر بےہوش کرتی ہیں اور پھر کھا جاتی ہیں۔


Partner Content: BBC

YOU MAY ALSO LIKE:

Two divers who swam alongside an enormous jellyfish off the Cornwall coast have said the encounter was a "humbling" experience. Dan Abbott and Lizzie Daly got up close and personal with the barrel jellyfish during a week-long project documenting marine encounters.