راولپنڈی کے علاقے موہڑہ کالو میں رہائشی علاقے پر فوجی
طیارہ گرنے سے ہونے والے نقصانات کے مناظر۔
|
|
طیارے کے حادثے میں 13 شہری بھی شہید ہوئے ہیں جن کے لواحقین کو نوحہ کناں
دیکھا جا سکتا ہے
|
|
اس حادثے میں شہید ہونے والوں میں پانچ فوجی اور 13 شہری شامل ہیں
|
|
حادثے میں شہید ہونے والوں کی لاشیں اور زخمیوں کو راولپنڈی کے مختلف
ہسپتالوں میں لے جایا گیا ہے
|
|
حادثے میں 12 شہری زخمی بھی ہوئے جن میں سے کئی آتشزدگی کی وجہ سے جھلس گئے
|
|
شہریوں کی بڑی تعداد حادثے کے کئی گھنٹے بعد بھی جائے وقوع کے گرد جمع تھی
|
|
جائے حادثہ پر ابتدائی امدادی کام رات گئے مکمل کر لیا گیا جبکہ مزید تلاشی
کا عمل منگل کی صبح سرانجام دیا جا رہا ہے
|
|
حادثے سے پانچ سے چھ مکانات کو مکمل یا جزوی نقصان پہنچا ہے اور ان میں سے
بیشتر آگ لگنے سے متاثر ہوئے ہیں
|
|
طیارہ گرنے سے جہاں ایک مکان مکمل طور پر منہدم ہو گیا وہیں کئی مکانات میں
آگ لگ گئی
|
|
فوجی طیارہ پیر اور منگل کی درمیانی بحریہ ٹاؤن فیز
سیون کے قریب واقع گاؤں موہڑہ کالو میں گرا
|