بلیک اینڈ وائٹ تصاویر جو رنگین لگتی ہیں، یہ کیسے ہوتا ہے؟

انٹرنیٹ پر فریبِ نظر کا ایک نیا نمونہ وسیع پیمانے پر وائرل ہو رہا ہے۔

ناروے کے ایک مصور اوئوِند کولاس نے چند ایسی بلیک اینڈ وائٹ تصاویر تخلیق کی ہیں جو دیکھنے میں رنگین لگتی ہیں۔
 

image


یہ کیسے ہوتا ہے؟

اس کی ترکیب یہ ہے کہ آپ اصل تصاویر پر رنگین لکیروں کی ایک تہہ کھینچ دیں۔

مَنکر اِلوژن
لکیروں کی یہ رنگین تہہ کس طرح تصاویر پر زیادہ نمایاں ہو کر سامنے آتی ہے۔ دراصل یہ نظر کا دھوکا یا فریبِ نظر ہے۔
 

image


اس عمل کو رنگوں کا مشابہ ہونا کہتے ہیں جس میں ہمارا دماغ رنگوں کے گرد بے رنگ مقامات کو رنگین بنا دیتا ہے۔

کولاس رنگوں کی اس مشابہت یا مَنکر اِلوژن کی وضاحت اپنے پیج پر کرتے ہوئے کہتے ہیں: ’رنگوں سے بھرپور تہہ کو جب سیاہ و سفید خانوں پر ثبت کیا جاتا ہے تو وہ رنگین نظر آنے لگتے ہیں۔‘

انھوں نے یہ تجربہ مختلف اشکال کے ساتھ دوہرایا جس سے اس تاثر کی شدت میں تو کمی بیشی ہوئی لیکن تصویر کی رنگینی برقرار رہے۔

سائنسی تاویل
رنگوں کی یہ مشابہت سائنسدانوں کے لیے نئی نہیں ہے۔

آسٹریلیا کی یونیورسٹی آف سڈنی میں بصریات کے ماہر بارٹ اینڈرسن نے سائنس الرٹ ویب سائٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: ’رنگین تہیں یا غلاف سادہ پس منظر سے گھل مل جاتی ہیں اور یوں تصویر کے رنگین ہونے کا تاثر ابھرتا ہے۔‘

جس طریقے سے ہم رنگوں کو ایک دوسرے سے علیحدہ کرتے ہیں اس کی بنیاد پر ہمارا دماغ تصویر کے ہر حصے کو رنگین تہہ اور بلیک اینڈ وائٹ پس منظر کے ساتھ ملا کر دیکھتا ہے اور ہمیں پوری تصویر رنگین نظر آتی ہے۔
 

image


مختصراً ہمارا دماغ بصری معلومات کو چھان کر اس وقت تک ہمیں اشیا کی ایک عمومی تصویر پیش کرتا ہے جب تک کہ ہم کسی چیز کا بہت غور سے جائزہ نہ لیں۔

آپ کو کیا لگتا ہے جب آپ اوپر دی ہوئی تصاویر کو زیادہ غور سے دیکھتے ہیں؟

کیا یہ آپ کو بلیک اینڈ وائٹ نظر آتی ہیں یا رنگین؟ اور جب آپ انھیں مزید غور سے دیکھتے ہیں تب؟


Partner Content: BBC

YOU MAY ALSO LIKE:

A bizarre and brilliantly effective optical illusion going viral on the internet tricks your brain into seeing a colour image… but if you look closer, you'll notice the photo you're staring at is only black and white.