ای لائبریری کا مثبت اور اہم کردار

کتاب کا مطالعہ انسان کی زندگی میں ایک اہم کردار ادا کرتا ہے۔ جدید دور میں کتاب نے ڈیجیٹل شکل اختیار کی تو لائبریری کی جگہ ای لائبریری نے لے لی۔ای لائبریر ی اوکاڑہ میں یہ دیکھ کر خوشی ہوئی کہ کتاب اپنی روائتی شکل میں بھی دستیاب ہے۔ تقریباً تین ہزار سے زائد کتابوں کا ذخیرہ اس لائبریر ی میں موجو د ہے۔ اور جو ڈیجیٹل لنکس لائبریر ی میں موجود ہیں ان میں موجود کتابوں کی تعداد تو لاتعداد ہے۔ ہر وقت تحقیق کرنے والوں کا تانتا بندھا رہتا ہے۔ اگر وہی لنکس آپ گھر پر بیٹھ کر استعمال کرتے ہیں تو آپ کو رجسٹریشن اور سالانہ فیس کی مد میں ہزاروں ڈالرز خرچ کرنے پڑتے ہیں لیکن ای لائبریری میں یہ تما ذرائع مفت ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ لیپ ٹاپس اور بچوں کے لیئے ٹیبلیٹس بھی موجو دہیں۔ آئے روز ہونے والے تعلیمی اور تحقیقی سیمنارز اور ورکشاپس بھی بغیر کسی فیس کی ادائیگی کے اٹینڈ کر سکتے ہیں۔ای لائبریری اوکاڑہ کا ہرا بھر ا باغیچہ ہر وقت تازگی کا احسا س دلاتا ہے جس کو سنوارنے میں انچارج ای لائبریری جناب ابراہیم وڑائچ صاحب کا بہت بڑا ہاتھ ہے۔ اس لائبریری میں جاکر علم دوست لوگوں سے ملاقات کا شرف بھی حاصل ہوتا ہے۔

اس کا سب سے بڑا فائدہ طلباء اور طالبات کے لیئے ہے ۔ وہ اپنے فارغ وقت میں یہا ں آکر کتابوں اور Online Resoucesسے ہر ممکن فائدہ لے سکتے ہیں۔ لائبریری میں مردا ور خواتین کے لیئے الگ الگ کمپیوٹر لیب ہیں۔ اس لائبریری کی رجسٹریشن بھی مفت ہے اور کوئی سیکیورٹی ڈیپازٹ بھی نہی ہے۔ صرف آپ کو اپنی ایک تصویرا اور قومی شناختی کارڈ کی کاپی لے کر جانا ہوتا ہے۔ اگر آپ کے پاس تصویر موجو د نہیں ہے تو لائبریری کا عملہ اپنے موبائل فون سے آپ کے تصویر لے لے گا۔ اس لائبریر ی کے ممبر چھوٹے بچے بھی بن سکتے ہیں۔ اس کے ان کے ب فارم کی ایک کاپی دینا ہوتی ہے۔ اس طرح کی ای لائبریریز پورے پنجا ب کے تقریباً 20اضلاع میں بنا ئی گئی ہیں ۔

ای لائبریری کی سب سے بڑی خوبی اس کا آڈیٹوریم ہے جس میں پچا س سے ساٹھ افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔ اس میں اے سی اور ملٹی میڈیا کی سہولت بھی دستیاب ہے۔ اگر آپ بھی اپنی کوئی تقریب یا سیمینا ر کروانا چاہتے ہیں تو آپ کو یہ ہا ل مفت میں دستیاب ہو سکتا ہے۔ صر ف آپ کو اس کے لیئے پہلے وقت لینا ہو گا۔ ای لائبریری کے اوقات کار صبح آٹھ بجے سے رات آٹھ بجے تک ہیں اور یہ اتوار کو بھی کھلی ہوتی ہے۔

ایک اچھے ادارے کو بنانے اور چلانے میں محنتی اور پر خلوص لوگوں کا بہت عمل دخل ہوتا ہے اور انچارج ای لائبریری جناب محمد ابراہیم وڑائچ سے لے کر زاہد احس،رانا، عرفان حفیظ،سجا داحمد اور چوہدری راشد سمیت تما م لوگ ہی بہت ملنسار اور خوش اخلاق ہیں۔

طلباء و طالبا ت کے لیئے حکومت اور پنجاب انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی بورڈ نے ایک ایپ متعارف کر وائی ہے جس کا نام E-Learn Punjab ہے ۔اس ایپ میں کلاس سوئم سے لے کر سیکنڈ ائیر تک کے سلیبس کو ڈییجیٹل شکل میں تبدیل کیا گیا ہے۔ ہر سبق کو نہایت عمدہ طریقے سے ماہر اساتذہ کرام نے بیان کیا ہے۔ اس ایپ کی مدد سے تما م طلباء بغیر ٹیوشن پڑھے تما م اسباق کو اچھی طرح سمجھ سکتے ہیں اور امتحا نا ت میں اچھے نمبر لے سکتے ہیں۔جہا ں پر ضرورت سمجھی گئی ہے وہاں آڈیو اور ویڈیو کی مد د سے بھی طلباء و طالبات کو تما م اسباق سمجھائے گئے ہیں۔

فضول وقت ضائع کرنے کی بجائے اگر روزانہ کچھ وقت لائبریری میں گزار لیا جائے تو یہ آپ کی اپنے اوپر بہترین سرمایہ کاری ہو گی جس کا فائدہ آپ کو ساری زندگی ہوتا رہے گا۔

Tanveer Ahmed
About the Author: Tanveer Ahmed Read More Articles by Tanveer Ahmed: 71 Articles with 80991 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.