روداد تقریب ِتہنیت

( ڈاکٹر ثوبیہ کوثر کےعوامی جمہوریہ چین کی جینان یونیورسٹی سے میٹیریلز سائنس و انجنئیرنگ میں پی ایچ ڈی مکمل کر کے وطن واپسی پر منعقدہ تقریب کی روداد)
راجہ محمد عتیق افسر
(ایگزیکیٹو کوآرڈینیٹر(لائف ایند لیونگ) رفاہ انٹرنیشل یونیورسٹی اسلام آباد)
مورخہ 21 دسمبر 2025 کو رُوسٹ ہوٹل وریسٹورنٹ باغ آزاد کشمیر میں ڈاکٹرثوبیہ کوثرکی جنیان یونیورسٹی سے میٹریلز سائنسں و انجنئیرنگ میں پی ایچ ڈی کی ڈگری مکمل کرنے کے اعزاز میں ان کے خاندان کی جانب سے پروقار تقریب تہنیت کا اہتمام کیا گیا۔تقریب میں ضلع باغ و گرد و نواح سے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے مرد و زن کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء میں سیاست، تعلیم ، سماجی خدمت ، قانون اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی نابغئہ روزگار شخصیات کے علاوہ طلبہ و طالبات کی نمائندگی بھی موجود تھی ۔ تقریب کی مہمان خصوصی ڈاکٹر ثوبیہ کوثر تھیں جبکہ دیگر مہمانان گرامی میں جناب عبدالرشید ترابی سابق امیر جماعت اسلامی و سابق ممبر قانون ساز اسمبلی ، برگیڈ ئیر ریٹائرڈ ذاکر حسین( ستارہ امتیاز ملٹری )چیئرمین جنجوعہ راجپوت آرگنا ئز یشن آزاد کشمیر، پروفیسر ریٹائرڈسردار محمد حنیف خان،نمرہ ویلفیئر ٹرسٹ باغ ، جناب خالد کھوکھر منیجنگ ڈائریکٹر سپرنگ فیلڈ سکول کالج باغ ، جناب صیاد خان(صدارتی تمغہ حسن کارکردگی) منیجنگ ڈائریکٹر سہارا اکیڈمی ملوٹ ،جناب ساجد چغتائی امیر جماعت اسلامی ضلع باغ ، جناب محمد اشرف و جناب سرور ایڈوکیٹ اتحاد و یلفئر ٹرسٹ سٹرول، جناب پروفیسر(ر) زاہد حسین انجم سیکرٹری جنرل جنجوعہ راجپوت آرگنائزیشن آزادکشمیر، جناب اظہر سعید لیکچرار ویمن یونیورسٹی باغ ، جناب محمد کبیرریٹائرڈ صدر مدرس ، جنابہ زینت کبیر ریٹائرڈصدر معلمہ ، جناب سجاد جنجوعہ سینئر معلم ، جناب نقیب احمد جو نیئر معلم ، جنابہ عائشہ فاروق کالم نگار، جناب یاسین نور سینئر صحافی جناب فاران احمد ڈسٹرکٹ کو نسلر، جناب راجہ تنویر احمد صدرجنجوعہ یوتھ آرگنائزیشن باغ، جناب مولانا ہدایت الله، جناب آزاد طارق جناب ،مقصودصابر صدر الخدمت فاؤنڈیشن، جنابہ صبا لطیف جنجوعہ و دیگر خواتین و حضرات نے شرکت کی۔ سٹیج کی ذمہ داریاں ( نقیب ِمحفل) ان کےبڑے بھائی راجہ محمدعتیق افسر نے انجام دیں۔ اس خوبصورت بزم کا آغاز راجہ حسن البنانے کلام پاک کی تلاوت با سعادت سے کیا۔آنسہ نیلم زبیرنے نعت رسول مقبول ﷺ جبکہ آنسہ نورالھدی ٰ نے فلسطین کے حوالے سے نظم پیش کی ۔ اس تقریب کا مقصد اعلی تعلیم کی اہمیت کو اجاگر کرنا خصوصاً خواتین کو اعلی تعلیم کے حصول کی جانب راغب کرنا تھا۔ مقررین نے اپنے خطابات میں ڈاکٹر ثوبیہ کوثر کو مبارکباد پیش کی۔ شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مہمانان گرامی نے اس بات پر زور دیا کہ ہمارے جملہ مسائل کا حل محنت اور لگن سے حصول علم میں پوشیدہ ہے۔ موجودہ دور میں وسائل کی کمی، وسائل کی غیر منصفافہ تقسیم اور درست رہنمائی کے فقدان کی وجہ سے اعلی دماغ یا تو تعلیم سے محروم رہ جاتے ہیں یا پھر تعلیم کے حصول کے بعد وطن سے چلے جاتے ہیں ۔ تمام اعلی تعلیم یافتہ طبقے کو اس ملک میں جم کر کام کرنا چاہیے اور معاشرےکو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا چاہیے۔
تقریب کی مہمان خصوصی ڈاکٹر ثوبیہ کوثرنے محفل کے آخر میں شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے اپنے تعلیمی سفر سے آگاہ کیا بچپن سے لے کر اب تک کے حالات زندگی بیان کئے اور پی ایچ ڈی کرنے کی دیرینہ خواہش اور اس کے حصول میں پیش آنے والی مشکلات کا ذکر کیا ۔ دیار غیر میں اپنی اقدار کا تحفظ اور پھر مواقع ملنے کے باوجود وطن واپسی پر سیر حاصل گفتگو کی۔ان کا کہنا تھا کہ ان کے والدین نے ان کی تربیت اس انداز میں کی ہے کہ دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ قرآن پاک اور دینی تعلیم بھی فراہم کی ہے ۔یہی تعلیم و تربیت ہے جس کی بدولت دیار غیر میں بھی اپنے دینی اقدار کا تحفظ ممکن ہو سکا۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں وہاں ملازمت کے مواقع دیے گئے اور ان سے کہا گیا کہآپ کے وطن میں یہ مواقع نہیں ملیں گے لیکن انہوں نے اپنے وطن واپسی کو ترجیح دی ۔ یہاں چاہے ملازمت کے مواقع موجود نہ ہوں ، چاہے یہاں میڑٹ کی بالادستی نہ ہووہ پر عزم ہیں اور مایوسی کو اپنے قریب نہیں آنے دیں گی ۔ رزق کا وعدہ اللہ نے کر رکھا ہے وہ اپنی تعلیم کے ذریعے معاشرے کو فائدہ پہنچائیں گی ۔ تقریب کے دوران ڈاکٹر ثو بیہ کوثرکے والد گرامی راجہ زین افسر بھی موجود تھے جو تقریب کے دوران مختلف مواقع پر اپنے خیالات کااظہار کرتے رہے۔ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر ثوبیہ کی کامیابی کی اصل محرک ان کی والدہ زینت زین مرحومہ تھیں جوبچوں کی اعلی تعلیم کے لیے کوشاں رہیں ۔ آج جب ڈاکٹر ثوبیہ ان کے خواب کے مطابق پی ایچ ڈی کی ڈگری لے کر وطن لوٹی ہیں تو ان کی والدہ ہم میں موجود نہیں ۔ دیگر خواتین کو بھی اپنے بچوں کی تعلیم و تربیت کے لیےاسی طرح کمربستہ ہونا چاہیے ۔
دوران ِتقریب کی جانے والی گفتگو کا حاصل یہ ہے کہ ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے ہم سب کو تعلیم پر مرکوز ہونا چاہیے اور بلا تخصیص جنس اپنے بچوں کو اعلی تعلیم کی طرف راغب کرنا چاہیے۔خواہ وہ علمی زندگی کے لیے مبنی بر تحقیق ایم فل /پی ایچ ڈی کی تعلیم ہو یاعملی زندگی کے لیےمبنی بر ہنر تکنیکی تعلیم ہو ۔ ہر مرد و زن کو تعلیم برائےروزگار کے بجائے تعلیم برائے تعمیرِ انسانیت کے اصول کے تحت آگےے بڑھنا چاہیے تاکہ ملک و ملت کو فائدہ پہنچ سکے ۔
اس موقع پر جنجوعہ راجپوت آرگنائزیشن آزاد کشمیر،نمرہ ویلفئر ٹرسٹ باغ، اتحاد ویلفئیر ٹرسٹ سٹرول،جنجوعہ یوتھ آرگنائزیشن باغ، اہل خانہ ڈاکٹرثوبیہ کوثراور زینت زین مرحومہ (والدہ ڈاکٹر ثوبیہ کوثر)کی جانب سے اعزازی سپر(شیلڈ ) پیش کی گئیں۔ پروگرام کا اختتام ڈاکٹر ثوبیہ کوثر کے والد محترم نے دعا سے کیا ۔ تقریب کے اختتام پر شرکاء کے لیے پر تکلف کھانے کااہتمام کیا گیا تھا ۔
Raja Muhammad Attique Afsar
About the Author: Raja Muhammad Attique Afsar Read More Articles by Raja Muhammad Attique Afsar: 96 Articles with 128901 views Working as Assistant Controller of Examinations at Qurtuba University of Science & IT Peshawar.. View More