ان دنوں دنیا بھر میں، جہاں جہاں مسلمان آباد ہیں، عید
الاضحیٰ کے لیے قربانی کے جانور خریدے جا رہے ہیں۔ ہر صاحب حیثیت مسلمان کی
یہ کوشش ہوتی ہے کہ وہ اپنی استطاعت کے مطابق اچھے سے اچھا جانور حاصل کرے۔
خوب پلے ہوئے جانور منہ مانگی قیمت پاتے ہیں اور کئی ایک تو میڈیا کی شہ
سرخیوں کا موضوع بن جاتے ہیں۔
آج کل بنگلہ دیش کے ایک بیل ’باس‘ کا بڑا چرچا ہے۔ اسے حال ہی میں قربانی
کے لیے ایک شخص نے 37 لاکھ ٹکوں میں خریدا ہے۔ پاکستانی روپوں میں یہ قیمت
تقریباً 70 لاکھ اور امریکی ڈالروں میں 43750 بنتی ہے۔
|