دلیہ آپ کا وزن کیسے کم کرسکتا ہے؟ جان کر حیران رہ جائیں گے

دلیہ کا شمار سب سے صحت بخش غذاؤں میں کیا جاتا ہے اور اس کے کئی ایسے فوائد ہے جن سے لوگوں ایک بڑی اکثریت ناواقف ہوتی ہے-دلیہ میں پروٹین، فائبر اور وٹامن بی کی بھاری مقدار پائی جاتی ہے اور یہ تنیوں اجزاﺀ وزن کی کمی کے حوالے سے اہم کردار ادا کرتے ہیں- سبزیوں کے ساتھ دلیہ سے بھرا پیالہ کھانا آپ کے اضافی وزن کو کم کرسکتا ہے-
 

image


انتہائی کم کیلوریز
دلیہ ایک ایسی صحت بخش غذا ہے جس میں بہت کم کیلوریز پائی جاتی ہیں- ناشتہ میں کھائے جانے والی دیگر غذاؤں کے مقابلے میں دلیہ میں بہت کم کیلوریز ہوتی ہے-

فائبر کی بھاری مقدار
فائبر پر مشتمل غذائیں کھانے سے آپ کو اپنا پیٹ دیر تک بھرا ہوا محسوس ہوتا ہے اور اسی وجہ سے آپ بار بار کھانے سے محفوظ رہتے ہیں- 100 گرام دلیہ میں 18 گرام فائبر پایا جاتا ہے جو کہ آپ کے نظامِ ہضم کے لیے مددگار ثابت ہوتا ہے- ناشتے میں درمیانے سائز کا پیالہ بھر کے دلیہ کھانا آپ کو دوپہر کے کھانے تک بھوک نہیں لگنے دیتا-

ذیابیطیس کے مریض
دلیہ میں چونکہ گلوکوز کی مقدار انتہائی کم پائی جاتی ہے اس لیے یہ شوگر کے شکار مریضوں کے لیے ایک بہترین غذا ہے- بلڈ شوگر کی سطح متوازن رہنے کے باعث وزن میں بھی کمی واقع ہوتی ہے-

پروٹین کی بھاری مقدار
دلیہ پروٹین حاصل کرنے کا ایک بہترین ذریعہ ہے- پروٹین نہ صرف میٹابولزم کی کارکردگی کو بہتر بناتا ہے بلکہ وزن کو منظم رکھنے والے ہارمونز کو بھی متحرک رکھتا ہے-
 

image


قبض سے بچاؤ
دلیہ قبض سے بچاؤ کے حوالے سے بھی مددگار ثابت ہوتا ہے- نظامِ ہضم بہتر ہونے کی وجہ سے آپ قبض کے مرض سے محفوظ رہتے ہیں اور قبض خود اپنے ساتھ کئی بیماریاں لاتا ہے لیکن دلیہ ان سب سے آپ کو محفوظ رکھتا ہے-

جسم میں سوزش
دلیہ جسم میں سوزش کو پیدا ہونے سے روکتا ہے اور ساتھ ہی آپ کی جلد کو صحت مند بھی رکھتا ہے- دودھ کے ساتھ دلیہ استعمال کرنے سے آپ متعدد دائمی امراض سے بھی محفوظ رہتے ہیں-
 

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE:

Daliya is high in protein, fibre and B vitamins, all of which are important for weight loss. Having a bowlful of vegetable daliya can help in keeping you satiated for longer. Here are six ways how daliya can help you in losing weight: