خاموشی کا بائیکاٹ

السلام عليكم ورحمة الله وبركاتة
آجکل موبائل کمپنیز نے نئے نئے پیکجز دے کر مسلمان نسل میں فحاشی پھیلانے کا بیڑا اٹھایا ہوا ہے اور ہم اور ہماری نوجوان نسل اس شکنجے میں بری طرح پھنس گئے ہیں۔ حال ہی میں ایک موبائل کمپنی نے ایک نیا ڈرامہ رچایا ہوا ہے کہ خاموشی کا بائیکاٹ اور اس میں یہ سوال پوچھا جا رہا ہے کہ ہم لڑکیوں کی عزت کب کریں گے؟

تو جواب عرض ہے کہ لڑکیوں کی عزت بے پردگی میں تو کبھی بھی نہیں کی جا سکتی اور یہ کمپنیز والے جو لڑکیوں کو بے پردہ میڈیا پر نچوا کر پوری دنیا میں عورت کے عزت و وقار کو مجروح کر رہے ہیں ان سے آخر کسطرح توقع کی جاسکتی ہے کہ انہیں اس مسئلے کے حل کی تلاش ہے یا پھر اس سوال سے بھی وہ اپنے بزنس کو فروغ دینے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ ہماری نوجوان نسل اس سوال کا جواب بذریعہ ایس ایم ایس دے کر انکے ناپاک عزائم کو کامیاب کرنے میں انکی مدد کریں۔ اگر ایس ایم ایس کرنا ہی ہے تو اسکا آسان اور مدلل جواب ایس ایم ایس کریں جس میں شک کی کوئی گنجائش ہی نہیں ہے، ہو سکتا ہے کہ آپکی یہ آواز کسی کی اصلاح کا وسیلہ بن جائے۔ عورتیں اپنی عزت کیسے کروائیں گی اسکا جواب قرآن کریم سے پوچھ لیتے ہیں۔
يَا أَيُّهَا النَّبِيُّ قُلْ لِأَزْوَاجِكَ وَبَنَاتِكَ وَنِسَاءِ الْمُؤْمِنِينَ يُدْنِينَ عَلَيْهِنَّ مِنْ جَلَابِيبِهِنَّ ۚ *ذَٰلِكَ أَدْنَىٰ أَنْ يُعْرَفْنَ فَلَا يُؤْذَيْنَ ۗ وَكَانَ اللَّـهُ غَفُورًا رَحِيمًا
(سورۃ الاحزاب: 59)

اے نبی! اپنی بیبیوں اور صاحبزادیوں اور مسلمانوں کی عورتوں سے فرمادو کہ اپنی چادروں کا ایک حصہ اپنے منہ پر ڈالے رہیں یہ اس سے نزدیک تر ہے کہ ان کی پہچان ہو تو ستائی نہ جائیں اور اللہ بخشنے والا مہربان ہے۔

اللہ عزوجل ہمیں عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور یہود و نصاریٰ کے ناپاک عزائم کو نیست و نابود فرمائے۔
آمین یا رب العالمین بجاہ النبی الامین صلی اللہ علیہ والہ وسلم۔

یہ ہے صحیح معنی میں خاموشی کا بائیکاٹ۔
Shamim Ahmed
About the Author: Shamim Ahmed Read More Articles by Shamim Ahmed: 3 Articles with 16884 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.