تو ماروِل اسٹوڈیوز نے بالآخر گزشتہ ہفتے ڈی ٹوینٹی تھری
ایکسپو میں ماروِل سیمیٹک یونیورس کی پہلی مسلم اور پاکستانی نژاد امریکی
سُپر ہیرو کریکٹر مِس ماروِل کے ڈزنی پلس شو کا اعلان کردیا۔۔
ممکن ہے مِس ماروِل کے بارے میں نہ جانتے ہوں، تو میں یہاں کس لئے
ہوں!؟لیکن، اس سے پہلے افسانوی مِس ماروِل کے پیچھے کی حقیقی مِس ماروِل
یعنی ثناء امانت کے بارے میں کچھ جان لیتے ہیں۔۔
ثناء امانت ایک پاکستانی نژاد امریکی کومِک بُک ایڈیٹر ہیں، جو 22 جون 1982
کو نیو جرسی، یونائیٹڈ اسٹیٹس میں پیدا ہوئی تھیں۔۔
ثناء امانت کے والدین پاکستان سے ہجرت کرکے نیو جرسی منتقل ہوگئے تھے.،
موصوفہ 2004 میں برنارڈ کالج، نیو یارک سے پولیٹیکل سائنس بھی پڑھ چکی
ہیں۔۔
کالج کے بعد کچھ عرصہ ثناء امانت میگزین پبلشنگ میں بھی کام کرتی رہی تھیں،
بعد ازاں وہ ایک انڈی کومِک بُک کمپنی میں بھی کام کر چکی ہیں، جہاں ثناء
کا کام ڈیجیٹل اسٹوری ٹیلنگ تھا، لیکن وہ کمپنی دو سال بعد بند ہوگئی۔۔
پھر ثناء امانت نے 2009 میں ماروِل کومِکس میں شمولیت حاصل کی، جہاں آج وہ
ڈائریکٹر آف کانٹینٹ اینڈ کریکٹر ڈیولپمنٹ کی حیثیت سے اپنے فرائض سر انجام
دے رہی ہیں۔۔
2014 میں انہوں نے ایڈیٹر اسٹیفن ویکّر، رائٹر جی ویلّو وِلسن اور آرٹسٹ
اڈریان الفونا اور جیمی میک کیلوی کی شراکت داری میں پہلی پاکستانی نڑاد
امریکی مسلم سُپر ہیرو مِس ماروِل کی سولو سیریز متعارف کرائی.، اور ناصرف
یہ کومِک کئی ہفتوں تک نیو یارک ٹائمز بیسٹ سیلرز لسٹ میں شامل رہیں، بلکہ
اس کومِک بُک نے 2015 میں بیسٹ گرافک اسٹوری کیلئے ہُوگو ایوارڈ بھی اپنے
نام کیا.، اور ناصرف یہ بلکہ ماروِل کے سب سے زیادہ بکنے والے ڈیجیٹل آئٹمز
میں بھی مِس ماروِل شامل رہی۔۔مِس ماروِل کے علاوہ بھی موصوفہ محترمہ
ماروِل کے لئے کپتان ماروِل بہت سے کرداروں کے حوالے سے قابلِ تعریف کام کر
چکی ہیں.، لیکن ہم یہاں ان تمام کرداروں کے بارے نہیں بلکہ صرف مِس ماروِل
کے بارے میں بات کرینگے۔۔
ماروِل یونیورس کی پاکستانی نژاد امریکی نوجوان لڑکی کمالہ/کملہ خان، جو کہ
نیو جرسی میں رہتی ہے، ایک دن حادثاتی طور پر اِن ہیومن میوٹنٹ بن جاتی ہے،
اور اب وہ ناصرف شیپ شفٹنگ (یعنی اپنے جسم کے کسی بھی عضو یا پورے جسم کو
بھی ضرورت کے مطابق کسی بھی سائز میں تبدیل) کر سکتی ہے.، بلکہ اسکے پاس
ہِیلنگ فیکٹر بھی ہے، جس کے تحت ہماری مِس مارول کا زخموں سے تڑپنے کابھی
کوئی سوال نہیں پیدا ہوتا۔۔
اب شاید آپ سوچ رہے ہوں گے کہ (اسکا نام) مِس ماروِل ہی کیوں؟
تو جناب جیسا کہ ہمیں معلوم ہو ہی چلا ہے کہ مِس ماروِل بننے سے پہلے ہماری
کمالہ خان ایک عام نوجوان لڑکی تھی، جو کہ کیرَل ڈینورز یعنی کیپٹن ماروِل
کی ایک مداح ہے، اور کیرَل ڈینورز کا نام پہلے مِس ماروِل ہی ہوا کرتا تھا،
لیکن بعد میں وہ کیپٹن ماروِل بن گئیں اور اس ہی وجہ سے ہماری کمالہ خان
مِس ماروِل بن گئی۔۔
اور ماروِل کی کومِکس اور اینیمیٹڈ ٹی وی شوز میں ہماری مِس کمالہ ماروِل
خان، کیپٹن ماروِل اور اوینجرز سمیت ماروِل کی دیگر سُپر ٹیمز کے ساتھ بھی
کام کرتی رہی ہیں۔۔
اب اگرچہ آپ مِس ماروِل یعنی کمالہ خان کے بارے میں مزید جاننا چاہتے ہیں،
تو ماروِل کی کومِکس پڑھیں اور مِس ماروِل کے ڈزنی پلس شو کا انتظار
کیجئے۔۔
اب جیسا کہ آپ جانتے ہی ہیں کہ چونکہ ماروِل انٹرٹینمنٹس بھی گوڑوں ہی کی
ایک کمپنی ہے، اور انہیں اکثر پاکستانی کریکٹرز کیلئے بھی بالی وُڈ کے
فنکار ہی نظر آتے ہیں.، اور کمالہ خان/مِس ماروِل ایک پاکستانی نژاد کردار
ہے، اس لیے کم از کم میں اس سیریز میں پاکستانی فنکار دیکھنا چاہوں گا، اور
اگر آپ بھی مجھ سے متفق ہیں تو اس حوالے سے میری آنلائن پٹیشن میں میرا
ساتھ ضرور دیں۔۔
پٹیشن سائن کرنے کیلئے یہاں کلِک کریں!!
کیا آپ جانتے ہیں!؟
کومِک سُپر ہیروز کی دنیا میں کمالہ خان یعنی مِس ماروِل کے علاوہ بھی بہت
سے مسلم سُپر ہیروز اور ایک مزید پاکستانی سُپر ہیرو بھی موجود ہیں۔۔
|