کچھ روز سے ایک ایسے شخص کی تصویر سوشل میڈیا پر گھوم رہی
ہے جنھیں گزرے ہوئے کئی برس بیت گئے ہیں۔
|
|
لیکن اس کے باوجود کئی صارفین بضد ہیں کہ شلوار قمیض پہنے، سڑک کے کنارے
پلاسٹک کی کرسی پر بیٹھا یہ شخص اصل میں آئی فون بنانے والی کمپنی ایپل کے
بانی سٹیو جابز ہیں!
یہ تصویر تب وائرل ہوئی جب لوگوں نے اسے ’سٹیو جابز کراچی کے بوٹ بیسن پر
نظر آئے‘ یا ’دیکھو سٹیو جابز ایف-10 میں بیٹھے چائے پی رہے ہیں‘ جیسی
سرخیوں کے ساتھ شیئر کیا۔
|
|
لیکن اس سے پہلے یہی تصویر مشرقِ وسطیٰ میں وائرل ہو چکی تھی۔ فیس بک،
ٹوئٹر، انسٹاگرام اور ریڈیٹ سمیت دیگر سوشل میڈیا ویب سائٹس پر یہ تصویر
سنیچر کے روز ہی گردش کرنا شوع ہوئی تھی اور تقریباً تین دن بعد پاکستانی
صارفین کے ہتھے چڑھی۔
تو کیا یہ تصویر واقعی پاکستان میں کھینچی گئی تھی اور کیا سٹیو جابز واقعی
زندہ ہیں؟
بالکل نہیں۔ کچھ اشارے اس تصویر میں ہی موجود ہیں۔
غور سے دیکھا جائے تو اس شخص کا لباس پاکستانی نہیں، عربی ہے۔ انھوں نے
شلوار قمیض نہیں بلکہ عربی توب زیب تن کیا ہوا ہے۔
بی بی سی عربی کے مطابق یہ تصویر مصر کے دارالحکومت قاہرہ کے ایک مشہور
کیفے کے باہر کھینچی گئی۔
|
|