خبر کی تلاش میں ۔۔۔ عید پر۔۔۔ ایدھی اولڈ ہوم پہنچا
کئی آنکھیں دہلیز پر بچھی، اپنوں کی منتظر تھیں
ہر آہٹ کے ساتھ ایک امید جنم لیتی ۔ جومردہ ہوتی
مجھے ایک بزرگ سب سے الگ تھلگ نظر آئے
ان کے پاس بیٹھا اورگھر سے اِس گھر تک پہنچنے کی کھوج میں لگ گیا
بابا بولے "سارے بھائیوں کواعلی تعلیم دلوائی"
"ساری بہنوں کی اچھے گھروں میں شادی کرائی"
جب سب اپنے اپنے گھر میں تنگ پڑنے لگے تو میں نے اِس کو اپنا گھر بنا لیا
میں نے آنسو پونچھتے ہوئے پوچھا ۔۔۔ آپ کا نام ؟؟؟
بولے’’ کراچی‘‘
|