میٹرک امتحانات کا نیا پیٹرن؛ طلبہ کے لیے پریشانی کا باعث

پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز نے میٹرک (جماعت نہم و دہم) کے امتحانات کے پیٹرن کو تبدیل کردیا ہے، اس نئے انداز کے مطابق طلبہ کو اپنا رول نمبر دائروں میں پین یا مارکر کی روشنائی سے بھرنا ہوگا، اس میں یہ شرط عائد کی گئی ہے کہ بچوں کی روشنائی دائروں سے باہر نہ جائے اور اگر ایسا ہوا تو ان کا رزلٹ متاثر ہوگا کیونکہ ان کے امتحان کا یہ حصہ کمپیوٹر چیک کرے گا۔۔۔

طلبہ کو ان دائروں والے نئے پیٹرن کی وجہ سے شدید مسائل کا سامنا ہے:
1) دائرہ میں روشنائی بھرتے ہوئے وہ دائرے سے باہر نکل جاتی ہے۔
2) بعض طلبا کی شکایت ہے کہ ان کی روشنائی پھیل جاتی ہے۔
3)تعلیمی بورڈز کی جانب سے یہ شرط عائد کی گئی ہے کہ اگر روشنائی دائرے سے باہر نکلی تو امتحان منسوخ ہوجائے گا کیونکہ امتحان کا یہ حصہ کمپیوٹر چیک کرے گا، طلبا اس حوالے سے بھی پریشان نظر آتے ہیں۔

میری وزیرِ تعلیم پنجاب میاں مجتباع شجاع الرحمان سے درخواست ہے کہ چونکہ یہ نیا طریقہ امتحان حل کرنے والے طلبہ کے لیے پریشانی کا باعث بن رہا ہے لہٰذا طلبہ کو اس سال ریلیف دیتے ہوئے ان کے پرچے منسوخ نہ کیے جائیں اور اگر کسی طالب علم کی روشنائی دائرے سے باہر نکلی ہے تو اسے اس دفعہ معاف کردیا جائے تاکہ طلبا کی محنت رائیگاں نہ جائے۔
Qaumi Khabrien Online
About the Author: Qaumi Khabrien Online Read More Articles by Qaumi Khabrien Online: 40 Articles with 40528 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.