گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ ایک ایسے گھر کا نام ہے جس کے
مکین دنیا بھر میں قائم کیے جانے والے دلچسپ اور عجیب و غریب ریکارڈ ہوتے
ہیں اور ان ریکارڈز کے بارے میں اکثر ہم سنتے بھی رہتے ہیں- بالخصوص اس وقت
جب یہ قائم کیے جاتے ہیں تو کئی روز تک خبروں کی زینت بنتے ہیں- تاہم ہم
یہاں چند ایسے عالمی ریکارڈ کا ذکر کرنے جا رہے ہیں جنہیں گنیز بک آف ورلڈ
ریکارڈ نے اپنے سال 2020 کے ایڈیشن میں شامل کیا ہے-
سب سے چھوٹا گھوڑا
نر گھوڑوں میں سب سے چھوٹے گھوڑے کا اعزاز پولینڈ کے Bombel کو حاصل ہے- اس
گھوڑے کی لمبائی صرف 22.36 انچ ہے- |
|
سب سے چھوٹا بیل
دنیا کے سب سے چھوٹے بیل کا قد صرف 26.6 انچ اونچا ہے- اس بیل کے مالک
امریکہ کے جوئے اور مشیل گارڈنر ہیں-
|
|
داڑھی میں سب سے زیادہ ٹوتھ پک
یہ عجیب و غریب ریکارڈ امریکہ کے Joel Strasser نے جولائی 2018 میں قائم
کیا- انہوں نے 3 گھنٹے 13 منٹ میں 3500 ٹوتھ پک اپنی داڑھی میں پھنسائے-
|
|
پوگو اسٹک کے ذریعے بلند ترین جمپ
روس کے Dmitry Arsenyev نے پوگو اسٹک کے ذریعے بلند ترین جمپ لگانے کا
ریکارڈ قائم کیا- یہ جمپ 11.15 فٹ اونچی لگائی گئی تھی-
|
|
سب سے بڑا پنگ پونگ پیڈل
یہ دنیا کا سب سے بڑا پنگ پونگ پیڈل ہے جس کی لمبائی 11 فٹ 7.8 انچ ہے جبکہ
چوڑائی 6 فٹ 7.8 انچ ہے- اور یہ ریکارڈ امریکہ کی Pins Mechanical Company
کے پاس ہے-
|
|
تیز رفتاری سے پاستا سے بھرا پیالہ کھانے
کا ریکارڈ
یہ دلچسپ ریکارڈ امریکہ کی Michelle Lesco نے اپنے نام کیا تھا- انہوں نے
پاستا سے بھرا پیالہ صرف 26.69 سیکنڈ میں ختم کیا-
|
|
نوجوانوں میں سب سے لمبے بال
یہ دلچسپ ریکارڈ قائم کرنے کا اعزاز بھارت کی نوجوان خاتون Nilanshi Patel
کے پاس ہے- ان کے بالوں کی لمبائی 5 فٹ 7 انچ ہے- |
|