کمر درد سے نجات چاہتے ہیں تو چند غذائی عادات تبدیل کریں

آپ چاہے ملازمت کے دوران گھنٹوں بیٹھے رہیں یا پھر سخت ورزش کریں اس سب کے دوران اکثر لوگوں کو کمر درد کا سامنا کرنا پڑتا ہے جو کہ مذاق نہیں ہے- کمر درد کی تکلیف روزمرہ کی زندگی کے معاملات کو بری طرح متاثر کرتی ہے٬ یہاں تک کہ آپ مختلف دوائیں کھا کر عارضی سکون حاصل کرتے ہیں-
 

image


لیکن اگر آپ اس درد سے مکمل نجات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو اپنی غذائی عادات پر غور کرنا چاہیے- آپ کی غذائی عادات اگر آپ کی بہترین دوست بن سکتی ہیں تو یہ آپ کی بدترین دشمن بھی بن سکتی ہیں-

کمر درد کی عام وجہ سوزش ہوتی ہے اور بہت سے کھانے ایسے ہوتے ہیں جو اس سوزش میں اضافہ کرتی ہیں جبکہ متعدد غذائیں ایسی بھی ہیں جو اس سوزش کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں-

اس لیے یہ اہم ہے کہ آپ اپنی خوراک میں ایسی غذائیں شامل کریں جو سوزش کم کرتی ہیں اور تب ہی آپ کمر درد سے نجات حاصل کرسکتے ہیں-

پھل٬ سبزیاں٬ گری دار میوے٬ زیتون کا تیل اور مچھلی ایسی غذائیں ہیں جو سوزش کو کم کرسکتی ہیں اور آپ انہیں روزانہ اپنی خوراک کا حصہ بنا کر کمر درد کا مقابلہ کرسکتے ہیں- دوسری جانب تلی ہوئی چیزیں٬ سوڈا اور تیار شدہ کھانے ایسی غذائیں ہیں جو سوزش میں مزید اضافہ کرسکتی ہیں-
 

image


اس کے علاوہ کیلشیم سے بھرپور غذا استعمال کرنے سے بھی آپ کمر درد کو روک سکتے ہیں- کیلشیم پر مشتمل غذائیں کمر درد کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں- لہٰذا اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ کی روزمرہ خوراک میں کیلشیم سے بھرپور غذائیں جیسے کہ پنیر٬ دودھ اور دہی وغیرہ بھی شامل ہو-

کھانے کی مخصوص عادات جیسے کھانا چھوڑنا٬ بہت زیادہ کھانا یا روزانہ ایک جیسی غذا کھانا بھی جسم پر دباؤ بڑھانے کا سبب بنتی ہیں- بظاہر یہ عادات نقصان دہ معلوم نہیں ہوتیں لیکن درحقیت یہ عضلاتی تناؤ کا سبب بنتی ہیں اور ان کا براہ راست نشانہ نہ صرف کمر ہوتی ہے بلکہ دوسرے جسمانی اعضا میں بھی درد پیدا ہوتا ہے-

آپ کے لیے بہتر ہے کہ اعتدال میں رہ کر کھائیں اور متوازن غذائیں کھائیں- یاد رکھیں غذا میں تبدیلیاں یکدم بڑے پیمانے پر نہ کریں بلکہ آہستہ آہستہ کریں- تیزی سے تبدیلی بھی جسم کو نقصان پہنچا سکتی ہے-
 

image


کھانے کی عادات کے علاوہ چند مزید ایسی غذائیں بھی ہیں جو جسم پر دباؤ بڑھاتی ہیں جیسے کہ اضافی کیفین٬ چینی یا الکوحل کا استعمال وغیرہ- کمر درد سے نمٹنے کے دوران اس قسم کی غذاؤں کو بھی کنٹرول میں رکھیں-

غذا ہمارے کمر درد پر گہرے اثرات مرتب کرتی ہے اس لیے ضروری ہے کہ اگر ہم اس سے بچنا چاہتے ہیں تو اپنی غذائی عادات پر غور کریں- غذا ہمارے جسم کے لیے اہم ہے اس لیے ہمیں بہترین غذائیں کھا کر فائدہ اٹھانا چاہیے اور بیمار کردینے والی غذاؤں کے استعمال سے گریز کرنا چاہیے-

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE:

Whether you sit for hours at a stretch at your desk job, or you had an intense workout, or you pulled a muscle, most people have experienced back pain, and it is no joke. Back pain can drastically affect your daily routine by causing pain and discomfort, and while pills and tablets can offer temporary relief, what you need is a long term solution.