گردے کیوں فیل ہوتے ہیں؟

پاکستان میں گردوں کی بیماریوں میں سب سے زیادہ عام دائمی بیماری (chronic disease) ہے اور اسے خاموش قاتل بھی کہا جاتا ہے کیونکہ گردوں کی دائمی بیماری کی ابتدائی طور پر کوئی علامات ظاہر نہیں ہوتیں- اگر آپ کو ذیابیطیس ہے یا ہائی بلڈ پریشر ہے یا پھر گردوں میں پتھری ہے یا کوئی اور موروثی بیماری ہے تو یہ سب مل کر آپ کو گردوں کی دائمی بیماری کا شکار بناسکتی ہیں-
 

image


گردوں کی دائمی بیماری آہستہ آہستہ بڑھتی جاتی ہے اور آخر اس سطح پر پہنچ جاتی ہے کہ انسان کے گردے مکمل طور پر فیل ہوجاتے ہیں- جب آپ کے گردے فیل ہونے کے قریب ہوتے ہیں تب کہیں جاکر اس بیماری کی علامات ظاہر ہونا شروع ہوتی ہیں-

اس کی بڑی علامات میں بھوک کا نہ لگنا٬ نیند کا نہ آنا٬ پاؤں پر سوجن٬ منہ سے بو آنا٬ رنگت کا تبدیل ہونا اور جلد تھکاوٹ ہوجانا شامل ہیں- اگر آپ اس کا بروقت علاج نہیں کرائیں گے تو آپ کو مرگی دورے بھی پڑ سکتے ہیں اور آپ بےہوش بھی ہوسکتے ہیں-

سب سے اہم بات یہ ہے کہ ہر وہ انسان جسے شوگر یا بلڈ پریشر ہے اسے ضرور یہ جاننے کی کوشش کرنی چاہیے کہ کہیں اسے گردوں کا دائمی مرض تو لاحق نہیں ہوگیا کیونکہ شوگر اور بلڈ پریشر کے امراض سب سے عام وجوہات ہوتی ہیں گردوں کے دائمی مرض کا شکار بننے کی-

گردوں کے دائمی مرض کی تشخیص کے لیے ایک سادہ سا بلڈ ٹیسٹ اور پیشاب کا ٹیسٹ کیا جاتا ہے- اس میں اگر بیماری کا ابتدائی مرحلوں میں ہی انکشاف ہوجاتا ہے تو پھر اس کا علاج بھی آسان ہوجاتا ہے-
 

Get Appointment of Doctors in Your City at Marham.pk


لیکن اگر اس کے علاج میں تاخیر ہوجائے اور بیماری بڑھتے بڑھتے اگلے مراحل داخل ہوجائے تو پھر اس بیماری کا علاج ممکن نہیں رہتا- اس صورتحال میں انسان کے گردے فیل ہوجاتے ہیں اور آپ کے پاس دو ہی انتخاب بچتے ہیں-

ایک آپشن تو یہ ہوتا ہے کہ آپ ڈائلیسس کروائیں یا پھر دوسرا طریقہ یہ رہ جاتا ہے کہ مریض کے گردوں کا ٹرانسپلانٹ کر دیا جائے-
 

image


تاہم کچھ سنہری اصول ایسے بھی ہیں جنہیں اپنا کر آپ گردوں کی خطرناک بیماریوں سے محفوظ رہ سکتے ہیں-

اس میں سب سے پہلے اہم بات تو یہ ہے کہ اگر آپ کو ابتدائی مراحل میں ہی گردوں کی بیماری کی تشخیص ہوجاتی ہے تو اس کا مکمل علاج کروائیں کیونکہ وہ آسان بھی ہے اور صحتیابی بھی مل جاتی ہے-

دوسری اہم بات یہ ہے کہ آپ متوازن غذا کا استعمال کریں اور ساتھ ہی پانی بھی زیادہ مقدار میں پئیں- اس کے علاوہ اگر آپ کو شوگر یا بلڈ پریشر ہے تو اس کا علاج بھی ضرور کروائیں- ان امراض کو کنٹرول میں رکھیں اور وقتاً فوقتاً اپنا چیک اپ کرواتے رہیں-

اگر آپ کا وزن زیادہ ہے تو اسے بھی کم کرنے کی کوشش کریں اور اس کے لیے ورزش اختیار کریں-

پاکستان میں انتہائی عام بات ہے کہ لوگ مختلف امراض یا درد کے لیے خود سے درد کش دوائیاں لے لیتے ہیں لیکن ایسا نہیں کرنا چاہیے کیونکہ یہ دوائیآں گردوں کو خراب کرتی ہیں- ہمیشہ پہلے متعلقہ ڈاکٹر سے رجوع کریں اور اس کے مشورے کے مطابق دوا لیں-

گردوں کی دائمی بیماری پاکستان میں سب سے عام ہے لیکن اس کے علاوہ دوسرے نمبر پر گردوں کی بیماری کی وجہ سے لوگ بلڈ پریشر کا شکار بھی ہوجاتے ہیں- ایسے میں اگر علاج نہ کروایا جائے تو فالج بھی ہوسکتا ہے اور ہارٹ اٹیک بھی-
 

image


پاکستان میں گردوں کی بیماریوں میں تیسرے نمبر پر گردوں میں پتھری کی بیماری ہے جس کا پاکستان میں بہت زیادہ خطرہ ہوتا ہے- اس بیماری کی علامات میں گردوں کی جگہ پر درد ہونا٬ پیشاب میں خون آنا اور بخار ہوجانا شامل ہے-

گردوں میں پتھری کی بیماری کا علاج ابتدائی طور پر Nephrologist کرتا ہے لیکن اگر یہ پتھری بڑی ہو تو پھر یورولوجسٹ سے رابطہ کرنا پڑتا ہے- ہمارے ہاں اس سے متعلق بہت کم لوگ واقف ہیں کہ گردوں کی بیماریوں کے لیے پہلے Nephrologist سے رابطہ کیا جاتا ہے اور اس کے بعد ضرورت پڑنے پر یورولوجسٹ کا رخ کیا جاتا ہے-

گردوں کی پیوندکاری یا ٹرانسپلانٹ سے متعلق ایک سوال بہت عام پایا جاتا ہے کہ کیا مریض کو کسی کا بھی گردہ لگایا جاسکتا ہے؟ تو سب سے پہلے ہمیں یہ معلوم ہونا چاہیے کہ یہ عمل پاکستان میں غیر قانونی ہے-

سب سے ضروری یہ ہے کہ اگر آپ کو معلوم ہوجائے کہ آپ کو گردوں کی بیماری ہے تو وقت کا ضیاع کرنے بجائے کسی اچھے اور تجربہ کار Nephrologist سے رابطہ کریں اور اس سے اپنا علاج کروائیں اور ڈاکٹر کی ہدایات پر پوری طرح سے عمل کریں-

یاد رکھیں اگر گردے صحت مند ہیں تو آپ بھی ایک صحت مند زندگی گزار سکتے ہیں اس لیے گردوں کا بہت خیال رکھیں کیونکہ یہ ہیں تو زندگی ہے-

 
Get Appointment of Doctors in Your City at Marham.pk
 

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE:

In most cases, kidney failure is caused by other health problems that have done permanent damage (harm) to your kidneys little by little, over time. When your kidneys are damaged, they may not work as well as they should.