چہرے کا موٹاپا کم کرنے کے 7 آسان طریقے

اکثر لوگوں کا وزن تو کم ہوجاتا ہے لیکن چہرہ بھاری رہتا ہے۔ وزن کم کرنے کے بعد چہرے کا وزن زیادہ ہونا اچھا نہیں لگتا ۔ نازک نقش چہرے کو خوبصورت بنا دیتے ہیں ۔ جسم کے کسی مخصوص حصے سے وزن کم کرنا عموماً پورے جسم کے ایک ساتھ وزن کم کرنے سے زیادہ مشکل ہوتا ہے۔ چہرہ پتلا کرنے کے لیے پورے جسم پر ہی کام کرنے کی ضرورت ہوتی ہے ۔ بعض اوقات چہرے پر تھکاوٹ یا کسی غذا کے استعمال سے وقتی طور پر سوجن آجاتی ہے۔ یہ سوجن خصوصاً صبح اٹھ کر زیادہ نمایاں ہوتی ہے جو خود ہی تھوڑی دیر بعد کم بھی ہوجاتی ہے۔ البتہ اگر چہرے کا وزن کم کرنا ہو یا چربی کم کرنی ہو تو مندرجہ ذیل ٹوٹکوں پر عمل کرکے دیکھیں :

1۔ چہرے کی ورزش کریں
*آنکھوں کو پھیلائیں اور کسی جگہ کو غور سے دیکھیں ۔ اپنے چہرے کو اسی حالت میں دس سیکنڈز کے لیے رکھیں پھر چھوڑ دیں ۔ اس عمل کو پانچ بار دہرائیں۔
*فش فیس بنائیں ۔ گالوں کو اندر کی طرف کھینچیں۔ اس ورزش کو بھی ایک بار میں پانچ بار کریں ۔
*لمبی سانس کھینچیں اور ہونٹوں کو بھینچ لیں۔ اب ہوا کو دائیں اور بائیں جانب دھکیلے ۔ اسے پانچ منٹ تک جاری رکھیں ۔
*اوپر کی طرف دیکھیں اور زور سے سانس باہر نکالیں۔ یہ گالوں کی ہڈی کو خوبصورت بنانے کے لیے ایک اچھی ورزش ہے۔
*سب سے بہترین ورزش مسکرانا ہے۔ آپ جتنا مسکرائیں گے چہرہ اتنا ہی شیپ میں رہے گا ۔

image


2۔ پانی کا زیادہ استعمال
پانی چربی گھلانے کے لیے بہترین غذا ہے۔ پانی وافر مقدار میں پینے سے نہ صرف وزن کم ہوتا ہے بلکہ انسان کئی اقسام کی بیماریوں سے بھی محفوظ رہتا ہے ۔پانی سے جلد صاف ستھری اور جسم فاضل مادوں سے پاک رہتا ہے ۔

image


3۔ صحت مند غذا کا استعمال
اگر آپ چہرے کی چربی کم کرنا چاہتے ہیں تو صحیح غذا کا استعمال بہت ضروری ہے ۔ اس سے آپ کے جسم کو ضروری غذائیت اور توانائی بھی مہیا ہوتی رہتی ہے ۔ اپنی خوراک میں سبزیوں اور پھلوں کا استعمال بڑھائیں۔ کھانا ہمیشہ وقت پر کھائیں ۔ رات کو دیر میں کھانا کھانے سے وہ صحیح طرح ہضم نہیں ہوپاتا جو کہ چہرے پر سوجن کا باعث بنتا ہے ۔ کیلشیم اور فائبر سے بھرپور غذا لیں ۔

image


4۔ پرسکون نیند
نیند مکمل نہ ہونے سے چہرے پر سوجن رہنے لگتی ہے ۔ وقت پر مکمل نیند لینے سے صحت بھی اچھی رہتی ہے۔ کم از کم آٹھ گھنٹے کی نیند اچھی صحت کے لیے بے حد ضروری ہے ۔ اگر اتنی نیند نہ لی جائے تو جلد لٹکنے لگتی ہے اور آنکھوں کے نیچے ہلکے پڑنے لگتے ہیں ۔

image


5۔ چیونگم چبائیں
چیونگم چبانے سے چہرے کی چربی کم ہوتی ہے ۔ یہ چہرے کو شیپ میں لانے کے لیے بہترین ورزش ہے ۔ البتہ چیونگم شوگر فری استعمال کریں ۔

image


6۔ فیشل مساج
ریگولر مساج سے چہرے کا وزن تیزی سے گھٹتا ہے ۔ اس سے چہرے میں آکسیجن اور خون کی روانی بہتر ہوتی ہے ۔ اس کے علاوہ مساج سے چہرے کی جلد ٹائٹ رہتی ہے ۔ مہینے میں ایک سے دو بار چہرے کا مساج کرانے سے چہرہ شیپ میں رہتا ہے ۔

image

7۔ تمباکو نوشی سے پرہیز
سگریٹ پینے سے جلد کے نیچے پانی جمع ہونے لگتا ہے جس سے چہرے پر سوجن آجاتی ہے اور آپ کا چہرہ موٹا لگنے لگتا ہے ۔ چہرے کو سلم رکھنے کے لیے تمباکو نوشی سے گریز کریں ۔
image


بشکریہ: (kfoods)

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE:

Particularly, extra fat in the face is an incredibly frustrating problem to solve. Here are 7 effective tips to lose fat in your face. By toning your facial muscles, face exercises could make your face appear slimmer.