سال 2019: سوشل میڈیا کی سب سے بااثر پاکستانی شخصیات

گزرتے وقت کے ساتھ سوشل میڈیا کے استعمال میں بھی تیزی سے اضافہ ہورہا ہے- اور پاکستان بھی سوشل میڈیا گیم میں کسی سے پیچھے نہیں ہے- کئی پاکستانی شخصیات سوشل میڈیا کی دنیا میں بھی بےپناہ مقبولیت رکھتی ہیں- یہاں ہم سال 2019 کی سوشل میڈیا پر سب سے بااثر پاکستانی شخصیات کا ذکر کر رہے ہیں-

فرحان ورک
فہرست میں 10ویں نمبر پر موجود یہ ایک ایسی شخصیت ہیں جو سوشل میڈیا پر تمام غلط وجوہات کی بناء پر مشہور ہوئے۔ ذرائع کے مطابق ، یہ ایک خود ساختہ سوشل میڈیا ’کارکن‘ ہے جو ٹویٹر اور دوسرے پلیٹ فارمز پر متعدد جعلی اکاؤنٹ چلاتے ہیں- انہیں ‘دھوکہ دہی’ کی وجہ سے متعدد مواقع پر بے نقاب کیا گیا ہے۔

image


مہوش حیات
پاکستانی فنکارہ مہوش حیات کی حالیہ قابلِ ذکر کامیابیوں نے انہیں رواں سال کی سوشل میڈیا کی بااثر پاکستانی شخصیات میں سے ایک بنا دیا- اس فہرست میں مہوش حیات نویں نمبر پر ہیں- مہوش حیات کو تمغہ امتیاز سے بھی نوازا گیا ہے-

image


محمد حمزہ شفقت
فہرست میں آٹھواں نمبر محمد حمزہ شفقت کا ہے جو کہ پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس (PAS) کے سول آفیسر ہیں اور اس وقت ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے طور پر اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں-

image


زید حامد
دائیں بازو کے سیاسی مبصر، مصنف، اور کالم نگار زید حامد نے 7 ویں پوزیشن حاصل کی۔ یہاں تک کہ زید حامد دنیا کے 500 سب سے بااثر مسلمانوں میں بھی شامل کیے گئے ہیں۔

image


حامد میر
پاکستان کے معروف صحافی حامد میر اس فہرست میں 6ویں پوزیشن پر ہیں- حامد میر کے آصف علی زرداری کے ساتھ کیے جانے والے اس انٹرویو کے سوشل میڈیا پر چرچے رہے جو کہ شروع ہونے کے چند لمحوں بعد ہی روک دیا گیا تھا-

image


اسد عمر
اسد عمر کے حکومتی عہدے میں تبدیلی نے ہر کسی کو الجھن کا شکار بنا دیا اور دیکھتے ہی دیکھتے یہ سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کرنے لگے- اسد عمر سال 2019 میں سوشل میڈیا کی بااثر پاکستانی شخصیات کی فہرست میں 5ویں نمبر پر ہیں-

image

حمزہ علی عباسی
پرکشش فنکار اور پی ٹی آئی کراچی کے سیکرٹری کلچر حمزہ علی عباسی اس وقت خبروں کی زینت بن گئے جب انہوں نے خوبصورت نیمل خاور سے شادی کا اعلان کیا- ان کی شادی کی خبریں سوشل میڈیا پر بھی چھائی رہیں- اور حمزہ علی عباسی اس فہرست میں چوتھی پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے-
image


مریم نواز شریف
مریم نواز سے کون واقف نہیں ان کے سیاسی اتار چڑھاؤ نے انہیں رواں سال بڑی حد تک سوشل میڈیا کی زینت بنائے رکھا- اس لیے یہ حیرت کی بات نہیں ہے کہ مریم نواز رواں سال سوشل میڈیا کی تیسری سب سے زیادہ بااثر پاکستانی شخصیت بن چکی ہیں-

image


آصف غفور
سال 2019 میں سوشل میڈیا کی دوسری سب سے بااثر پاکستانی شخصیت ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور ہیں- ان کی بڑے پیمانے پر مقبولیت کی وجہ ان کے دلچسپ تبصرے اور دشمنوں کو دلیرانہ جوابات ہیں-

image


عمران خان
پاکستان کے وزیراعظم عمران خان رواں سال نہ صرف سوشل میڈیا پر چھائے رہے بلکہ اپنے حالیہ مختلف ممالک کے سرکاری دوروں کے باعث عالمی سطح پر بھی مقبولیت حاصل کرنے میں کامیاب رہے- عمران خان کو سال 2019 میں سوشل میڈیا کی سب سے بااثر پاکستانی شخصیت ہونے کا اعزاز حاصل ہے-

image
YOU MAY ALSO LIKE:

Celebrities in the past were known for their hit projects and major contributions that would land them under the limelight. Much of hard work, dedication, and efforts would be invested in order to have a large following of admirers. Soon, technology advanced and social media was introduced that started replacing the traditional styles and methods, revolutionizing everything.