کراچی میں وزیراعظم نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کے لیے
رجسٹریشن کا آغاز کردیا گیا ہے۔
ہم نیوز کے مطابق شہر میں قائم نادرا دفاتر کے باہر موبائل وین لگادی گئی۔
ہاؤسنگ اسکیم میں شمولیت کے خواہشمند افراد کو نادرا سے رجسٹر کروانا ہوگا۔
250 روپے کی رجسٹریشن کے بعد درخواست گزار اسکیم میں شامل ہوسکے گیں جبکہ
نادرا کی ٹیموں کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔
میگا سینٹر کے باہر خصوصی ٹیموں کو رجسٹریشن کے کام کیلئے تعینات کردیا گیا
ہے۔
نادرا حکام کے مطابق صبح 9 سے شام 6 بجے تک وین اسٹاف رجسٹریشن کے کام میں
مصروف رہے گی۔ |