پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد، لاہور، پشاور اور پاکستان کے زیر انتظام کشمیر سمیت پاکستان کے شمالی علاقوں میں منگل کی دوپہر کو زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
 

image


پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے علاقوں میرپور، بھمبر، کوٹلی، باغ، راولاکوٹ، ہٹیاں اور وادی نیلم میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

امریکی زلزلہ پیما مرکز یونائیٹڈ سٹیٹس جیولاجیکل سروے اور پاکستان کے محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کی شدت 5.8 تھی جبکہ اس کا مرکز پنجاب کے شہر جہلم سے 5 کلومیٹر دور تھا۔

ایس ایس پی میرپور عرفان سلیم کے مطابق اب تک چار افراد ہلاک ہوئے ہیں جن میں ایک بچی شامل ہے۔ ان کے مطابق زخمیوں کے تعداد پچاس کے قریب ہے جس کے بڑھنے کا خدشہ ہے۔

ایک مقامی ٹی وی چینل جیو نیوز پر بات کرتے ہوئے قدرتی آفات سے نمٹے کے ادارے کے چیئرمین لیفٹینینٹ جنرل محمد افضل نے بتایا کہ کم از کم ایک بچہ ہلاک اور 50 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
 

image


نامہ نگار مرزا اورنگزیب کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ’اپر جہلم نہر کے ساتھ جاتلاں جانے والی روڈ مختلف جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار جبکہ افضل پور کے قریب ایک پل بھی گر گیا ہے۔‘

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق اس کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔

خیبر پختونخوا میں پی ڈی ایم اے کے مطابق مختلف اضلاع میں زلزلے کے جھٹکوں سے متعلق ابتدائی طور پر تاحال کسی بھی نقصان کی اطلاع پی ڈی ایم اے کے کنٹرول روم کو موصول نہیں ہوئی ہے۔
 

image


پاکستانی فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے اپنی ٹویٹ میں کہا ہے کہ ’فوج کے سربراہ نے سول انتظامیہ کا ہاتھ بٹانے کے لیے امدادی کارروائیوں کا حکم دیا ہے۔ فضائی اور طبی سہولیات سے لیس فوجی دستوں کو روانہ کر دیا گیا ہے۔‘
 


Partner Content: BBC
YOU MAY ALSO LIKE:

The death toll rose to four while 76 were reported to be injured after a 5.8 magnitude earthquake shook Azad Jammu and Kashmir, Punjab, and Khyber Pakhtunkhwa province on Tuesday. Deputy Commissioner AJK Raja Qaiser confirmed the death of one woman with as many as 76 injured following the quake.