زلزلے کے خوف نے سافٹ ویئر انجینئر کی جان لے لی

پاکستان کے مختلف علاقوں میں آنے والے شدید زلزلے کے خوف نے میر پور کے ایک سافٹ ویئر انجینئرنگ کے طالب علم کی جان لے لی۔
 

image


جنگ نیوز کے مطابق خیبر پختو نخواہ کے ضلع ہنگو کا رہائشی حمید اللّہ میرپور یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا طالب علم تھا اور وہ میرپور یونیورسٹی کے ڈیپارٹمنٹ سافٹ ویئر انجینئرنگ کے 8 ویں سمسٹر میں زیرِتعلیم تھا۔

مُلک کے بیشتر شہروں کی طرح جب میر پور میں زلزلہ آیا تو اُس وقت حمید اللّہ ہاسٹل میں موجود تھا، اس نے خوف زدہ ہوکر اپنی جان بچانے کے لیے ہاسٹل کی بالائی منزل کا رخ کیا اور چھت سےچھلانگ لگا دی جس کے نتیجے میں وہ اپنی جان کی بازی ہار گیا۔
 

image


حمید اللّہ کے جاں بحق ہونے کی خبر کو سوشل میڈیا پر زیادہ سے زیادہ وائرل کیا جا رہا ہے اور اُس کی مغفرت کے لیے دُعائیں بھی کی جارہی ہیں۔
 


واضح رہے کہ آزاد کشمیر اور دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں گزشتہ روز آنے والے شدید زلزلے کے نتیجے میں 30 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 450 سے زائد افراد زخمی ہیں۔

YOU MAY ALSO LIKE: