سعودی عرب: غیر شادی شدہ جوڑوں کو کمرہ شئیر کرنے کی اجازت

گزشتہ ماہ سعودی عرب کی جانب سے نئی سیاحتی ویزا پالیسی متعارف کروائی گئی تھی جس کے تحت پہلی بار ملک کے دروازے وسیع سیاحت کے لیے کھولے گئے تھے-
 

image


لیکن اب سعودی عرب نے بین الاقوامی سیاحت کے فروغ کے لیے ایک قدم مزید آگے بڑھاتے ہوئے سیاحت کے غرض سے سعودی عرب آنے والے غیر شادی شدہ جوڑوں کو کمرہ شئیر کرنے کی اجازت دے دی ہے-

اس نئے اقدام پر مشتمل سعودی عرب کی جانب سے یہ نئے قواعد و ضوابط حال ہی میں منظور کیے گئے ہیں-

اب تک سعودی عرب میں ہوٹل کے ایک ہی کمرے میں رہائش اختیار کرنے کی اجازت صرف شادی شدہ جوڑوں کو تھی اور ان جوڑوں کو بھی باقاعدہ شادی کی دستاویزات ثبوت کے طور پر فراہم کرنا ہوتی تھیں- لیکن اب بین الاقوامی سیاحوں پر سے یہ پابندی اٹھا لی گئی ہے-

نئی ویزا پالیسی کے مطابق اب خواتین نہ صرف اکیلے سعودی عرب کا سفر کرسکیں گی بلکہ ہوٹل میں کمرہ بھی بک کروا سکیں گی- اس کے علاوہ اپنی مرضی کا لباس بھی زیب تن کر سکیں گی-
 

image


اس سے قبل حج کی ادائیگی کے لیے آنے والی 45 سال سے کم عمر خواتین کے لیے کسی محرم مرد کا ساتھ ہونا لازمی تھا-

سعودی عرب کی جانب سے امید ظاہر کی گئی ہے کہ سال 2030 تک ملک بھر میں آنے والے قومی و بین الاقوامی سیاحوں کی تعداد 100 ملین تک جاپہنچے گی-

سعودی عرب میں اس وقت نئے ریزورٹس اور تھیم پارکس کی تعمیرات کے شعبے میں بھاری سرمایہ کاری کی جارہی ہے-

نئے قوانین کے تحت مسلمان سیاح سال میں کبھی بھی سیاحتی ویزا پر عمرہ ادا کرسکتے ہیں- تاہم حج کی ادائیگی کے لیے انہیں اب بھی مخصوص ویزے کی ضرورت ہوگی-
 

YOU MAY ALSO LIKE:

Last month, the Saudi Kingdom announced the launch of a new tourist visa program, opening up the country to mass tourism for the first time. And now, Saudi Arabia has gone one step further in its bid to encourage international tourists. Unmarried couples will now be allowed to share rooms while on vacation in the country.