روحانی طلبہ جماعت کے زیر اہتمام کشمیر بنے گا پاکستان کے موضوع پر تقریری مقابلہ

 تقریر کرنا ایک بہت مشکل اور ضروری فن ہے اس فن سے کام لینا ہر کسی کے بس کی بات نہیں ہوتی ہے اس کو وہی بروئے کار لانے میں کامیاب ہو سکتے ہیں جن کے اندر اس کا ٹیلینٹ ہوتا ہے جو اپنے آپ کو پر اعتماد سمجھتے ہوں کسی کے سامنے بلخصوص کسی بڑے مجمعے کے سامنے تقریر کرنا کوئی عام بات نہیں ہوتی ہے کیوں کہ پورا مجمعہ صرف تقریر کرنے والے پر اپنی توجہ مرکوز کیئے ہہوئے ہوتا ہے وہ مقرر کے ہر الفاظ کو بغور سن رہے ہوتے ہیں اور ان الفاظ کی وسط بھی نکال رہے ہوتے ہیں کہ کس موقعے پر کون سے الفاظ ادا ہونے چاہئیں اور کیا تقریر کرنے والا موقعے کی مناسبت سے اپنے الفاظ ادا کر رہا ہے یا کے نہیں خاص طور چھوٹے بچوں کی تقریر تو نہایت ہی اہم ہوتی ہے کیوں کہ ان میں معصومیت کا بھی بہت اہم کردار ہوتا ہے بچوں کے مابین تقریر ی مقابلوں سے ان میں اعتماد کا رحجان بڑھتا ہے اور وہ اپنے آپ کو کامیاب تصور کرتے ہیں روحانی طلبہ جماعت پاکستان کے زیر اہتمام مانکیالہ کے مقام پر کشمیر بنے گا پاکستان کے موضوع پر ایک تقریر مقابلے کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں پندرہ سال سے کم عمر کے بچوں و بچیوں نے حصہ لیا ہے اپنے موضوع پر جانے سے قبل روحانی طلبہ جماعت پاکستان کا تھوڑا تعارف ضروری سمجھتا ہوں روھانی طلبہ جماعت 5 اکتوبر 1975کو سندھ کے مشہور صوفی بزرگ حضرت اﷲ بخش المعروف سوہنا سائیں نے رکھی تھی اس وقت اس کے سرپرست اعلی معروف صوفی بزرگ حضرت الحاج خواجہ محمد طاہر المعروف محبوب سجن سائیں مدظلہ ہیں جنکی زیر قیادت روحانی طلبہ جماعت پوری دنیا خصوصا پاکستان میں کام کر رہی ہے کثیر تعداد میں نوجوان اس کے فیض سے بہرہ مند ہوئے ہیں اور اب عملی زندگی میں اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں اس جماعت کا بنیادی مقصد نوجوانوں کے دلوں میں معرفت الہی حضور صلی اﷲ علییہ وسلم کی محبت اور اولیائے کرام کی محبت پیدا کرنا ہے نوجوانوں کو دینی دنیاوی دونوں علوم کی طرف راغب کرنا ہے نیز کسی جماعت فرقے اور مذہب کو برا کہنے کے بجائے اپنی کوراہیوں اور خامیوں پر نظر رکھیں اس جماعت کے زیر اہتمام ہفتہ وار ،ماہوار مختلف جہگوں پر حلقہ ذکر کا اہتمام کیا جاتا ہے شجر کاری مہم ،فری میڈیکل کیمپ محفل میلاد نبی یوم آذادی کانفرنس سکول و مدارس کے بچوں کے مابین تقریر مقابلہ مشعل برادر جلوس میلاد یہ تمام پروگرام روحانی طلبہ جماعت کے پلیٹ فارم سے ہر سال راولپنڈی میں منعقد کروائے جاتے ہیں مختصر یہ کہ اس روحانی جماعت کا مقصد انسانیت کی بھلائی کے کام ہیں اب آتے ہیں تقریر مقابلے کی جانب ا تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول سے کیا گیا ہے اس تقریر مقابلے میں سرکاری و پرائیویٹ سکولوں کے کل 28طلبہ و طالبات نے حصہ لیا ہے جن میں رافع زبیر،حسنین طارق،رافع عنصر،اذائفہ بلال،علینہ خالد،ضمن طارق،امام طاہری،محمد عمیر،سردار حارث،آئمہ یاسین،گلستان۔نظر مدثر،سکندر عزیز،منیبہ رحیم،حادیہ شہباز،آ ئمہ یسین،ارم عرفان،سید زین العابدین،جواد علی،وجہیہ توقیر،سلیم ارشد حریہ عامر،حفظہ نصیر،ازان ثاقب،مومنہ اکرام،سونیا منظر،آمنہ بلال،ثبیرہ ارشد،فرحان گوہر،شامل تھے جنہوں نے کشمیریوں سے اظہات یکجہتی کیلیئے بہترین انداز میں اپنے اپنے جذبات کا اظہار کیا ہے اس تقریب کیلیئے ججز کے فرائض سہیل افضل طاہری،اور شجاعت اعوان ایڈوکیٹ نے ادا کیئے ہیں ہر بچے کو اپنے فن کا مظاہرہ کرنے کیلیئے چار منٹ کا وقت دیا گیا ہے ان کے اندر اندر انہوں نے اپنی تقریر کو سمیٹنا تھا تمام بچوں اور بلخصوص بچیوں نے بہت اعلی قسم کی تقاریر پیش کی ہیں اور میرے خیال میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نوتھیہ کی طالبہ مومنہ اکرام نے سب بچوں سے بڑھ کر اپنی تقریر پیش کی ہے آخر میں تقریب کے ججز نے اپنے فیصلے کا اعلان کیا اور پہلی دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے بچوں کے ناموں کا اعلان کیا اور سب سے اہم بات یہ تھی کے پہلی تینوں پوزیشنز طاالبات نے حاصل کی ہیں ان کے اعلان کے مطابق پہلی پوزیشن حفظہ نصیر، دوسری حریہ عامر اور تیسری پوزیشن وجہیہ توقیر نے حاصل کی ہے پہلی تین پوزیشن حاصل کرنے والی بچیوں کو شیلڈز اور دیگر انعامات سے نوازا گیا ہے جبکہ اس تقریب میں ھصہ لینے والے تمام طلبہ و طالبات کی حوصلہ افزائی کیلیئے سبھی کو انعامات دیئے گئے ہیں جس سے تمام بچوں اور حاضرین تقریب میں خوشی کی ایک لہر دوڑ گئی ہے اور تمام بچوں کے چہروں پر ایک خاص قسم کی مسرت کا اظہار محسوس کیا گیا ہے تقریب سے چیف اڈیٹر پنڈی پوسٹ محترم عبدالخطیب چوھدری،راجہ مصدق خان جنرل سیکریٹری پی ٹی آئی آزاد کشمیر، قاضی اسرائیل ڈپٹی جنرل سیکریٹری پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر،اور پاکستان تحریک نصاف کے رہنماؤں، کرنل ظفر ملک ، ڈاکٹر نازیہ نیاز،اور ثناء اﷲ قاری نے خطاب کیا ہے انہوں نے اپنے اپنے خطابات میں مسئلہ کشمیر کی اہمیت کو بہترین طریقے سے اجاگر کیا ہے تقریب کی میزبانی کے فرائض حافظ بلا طاہری ،فہد رحمان راجہ طاہری ،سہیل افضل طاہری،عاصم طاہری،قاسم طاہری،زین العابدین طاہری،عبدالمنان طاہری ،عنصر طاہری اور پنڈی پوسٹ کے بانی رپورٹر محمد ابراھیم طاہری نے ادا کیئے ہیں تقریب کیلیئے بہترین انتظامات کرنے پر انتظامیہ یقینا مبارک باد کی مستحق ہے تقریب کے آخر میں تمام شرکاء کیلیئے طعام کا بہترین انتظام کیا گیا تھا
 

Muhammad Ashfaq
About the Author: Muhammad Ashfaq Read More Articles by Muhammad Ashfaq: 244 Articles with 144645 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.