ہمارے ہاں اکثر نوجوان اسٹائلش کیپ یا ہیٹ پہننے کے شوقین
ہوتے ہیں اور بعض اوقات یہ کیپ دھوپ سے بچنے کے لیے بھی پہنی جاتی ہے- تاہم
لوگوں میں یہ بات بھی مشہور ہے کہ کیپ پہننے سے انسان گنج پن کا شکار
ہوجاتا ہے-
بڑے بوڑھوں سے سنی گئی اس بات کی حقیقت سے کے بارے میں بین الاقوامی ماہرین
بھی ایک انتہائی اہم رائے رکھتے ہیں-
UCLA ہیلتھ کی ڈرماٹولوجسٹ Hayley Goldbach کہتی ہیں کہ “ اکثر افراد اپنے
بالوں کے گرنے کو چھپانے کے لئے ٹوپی پہننا شروع کردیتے ہیں ، جس سے یہ
نتیجہ اخذ کیا جاتا ہے کہ اس ٹوپی پہننے نے ہی گنجا پن کو متحرک کردیا ہے۔
|
|
“ لیکن حقیقت میں ٹوپی پہننا کوئی تشویشناک بات نہیں ہے اور نہ ہی یہ براہ
راست گنجے پن کا سبب بنتی ہے“-
پلاسٹک سرجن ڈاکٹر مائیکل وولفیلڈ کے مطابق گنج پن میں سب سے اہم کردار
موروثیت ادا کرتی ہے-
ڈاکٹر مائیکل کہتے ہیں کہ “ گنج پن کا مسئلہ بعض اوقات مرد و خواتین کو
وراثت میں بھی ملتا ہے جو کہ خاص ہارمونز کی وجہ سے ہوتا ہے- یہ تبدیلیاں
جسم کے باقی حصوں کی طرح آپ کے سر کے لیے بھی ہوتی ہیں“-
اس کے علاوہ ماہرین یہ بھی کہتے ہیں بالوں کو سختی سے باندھنا بھی گنج پن
کی وجہ بن سکتی ہے- بالوں کو کھینچ کر رکھنے یا پھر سختی سے باندھ کر رکھنے
سے بالوں میں تناؤ پیدا ہوتا ہے-
تناؤ کا یہ عمل اگر طویل مدت تک جاری رہے تو بال گرنا شروع ہوجاتے ہیں-
اکثر افراد ایسے ہیٹ نہیں پہنتے جو بالوں کو کھینچ کر رکھیں اور یہی وجہ ہے
کہ ان کے بالوں میں تناؤ نہیں پیدا ہوتا-
لیکن اگر آپ سخت ہیٹ یا کیپ پہنتے ہیں تو وہ آپ کے سر کی جلد پر ایسے
نشانات چھوڑ سکتے ہیں جو آپ کے بالوں کے گرنے کا سبب بن سکتے ہیں-
ماہرین کے نزدیک اگر طویل وقت انتہائی سخت کیپ کا استعمال کیا جائے تو
بالوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے- اگر کوئی شخص پہلے ہی دیگر وجوہات کی بنا پر
گنج پن کا شکار ہورہا ہے تو ایسی صورت میں یہ سخت کیپ بالوں کے گرنے کے عمل
کو مزید تیز کردیتے ہیں-
|
|
اکثر اوقات لوگ اس لیے بھی ٹوپی پہنتے ہیں کہ انہیں پسینہ آتا ہے لیکن اس
پسینے میں موجود نمکیات بھی سر کی جلد کو پریشان کرتی ہے-
ایسی صورت میں بھی طویل وقت تک ٹوپی پہننا سر کی جلد میں سوزش کا باعث بنتا
ہے اور یوں بالوں کے گرنے کا عمل تیز ہوجاتا ہے-
فرائیڈمین اور دیگر ماہرین کے نزدیک ٹوپی پہننا کوئی خطرناک عمل نہیں ہے
کیونکہ یہ گنج پن کی وجہ نہیں بنتیں-
فرائیڈمین کے مطابق ہیٹ آپ کے چہرے اور کھوپڑی کو الٹرا وائلٹ شعاعوں سے
محفوظ رکھتی ہے اور یہ شعاعیں کینسر کا سبب بنتی ہیں- ہیٹ کا یہ فائدہ اس
چیز سے زیادہ اہم ہے کہ ہیٹ گنج پن کا سبب بنتی ہے-
|